فلموں پر تبصرے

The League Of Extraordinary Gentleman

نمرہ قریشی

The League Of Extraordinary Gentleman ( 2003 )
Action, Adventure, Fantasy
Director: Stephen Norrington

دی لیگ آف ایکسٹرا آرڈنری جنٹلمین نام سے ہی معلوم ہوتا ہے سپر ہیرو جسٹس لیگ یا ایونجرز ٹائپ کوئی فلم ہے ، جی ہاں یہ سپر ہیرو فلم ہی ہے مگر بیان کردہ موویز کے سپر ہیروز سے ذرا مختلف ہے سوائے Hulk کے اور اس فلم کے تمام ہیروز بھی کومک بکس سے ہی لیے گئے ہیں .
اس لیگ کے بننے کا مقصد ایک ٹیرریسٹ فنتوم کو 1899 عیسوی صدی میں پکڑنا تھا جو اٹلی کے شہر وینس کو تباہ کرنے جارہا تھا ساتھ ساتھ اسکے دیگر خطرناک عزائم بھی تھے … جس کی وجہ سے یہ لیگ بنائی گئی اور سب سے پہلے اس لیگ کے لیے مسٹر کوارٹرمین کو کینیا سے لایا جاتا ہے اسکے علاوہ ایک لیڈی ویمپائر مینا ہارکر ، امورٹیل ڈوریئن گرے یہ میرا فیورٹ کردار بھی رہا اس فلم کا ، انویزبل چور سکینی اور یو ایس اے سنائپر سمیت مسٹر Hulk کو بھی شامل کیا جاتا ہے … لیکن ان سب کے علاوہ ایک اور کردار بھی ہے کیپٹن نیمو کا جو نبھایا نصیرالدین شاہ نے انکے سمیت انکی سبمرین Sea Sword Nautilus بھی قابل دید ہے … سبمرین کو کرداروں کے ساتھ اس لیے رکھا ہے کہ سبمرین دیکھنے والے کو متاثر کرتی ہے …
پہلی بار جب یہ سبمرین تلوار کی سی شکل لیے سمندر سے سکرین پر نمودار ہوتی ہے تب اپ کیپٹن نیمو اور ٹیکنالوجی کی داد دیے بنا نہیں رہتے اور اسی تلوار کے شیپ کی باعث کیپٹن نیمو اسے سمندی تلوار کہتے ہیں ….
اس فلم کی دوسری خوبی یہی ہے کہ اس میں ٹیکنالوجی کا صدیوں پہلے کا استعمال دکھایا گیا ہے ایڈیٹنگ اور گرافکس تو اچھے ہیں ہی ساتھ ساتھ فلم میں چند ٹویسٹ بھی ہیں جو کہانی میں دلچسپی برقرار رکھنے کا سبب بنتے ہیں .
فنتوم کو روکنے کا یہ سفر بیحد دلچسپ ہے ساتھ کچھ کرداروں کے ماضی کے رازوں سے بھی پردہ اٹھایا گیا ہے .

فلم کی ریٹنگز کم ہے مگر فلم دیکھنے لائق ہے … یہ فلم اپ کسی بھی سائٹ سے ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں .
شکریہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button