فلموں پر تبصرے

Triple Frontier ( 2019 )

نمرہ قریشی

فرض کریں آپکے پاس بہت سارے پیسے ہوں وہ بھی بڑی مشکل سے کمائے ہوں بڑی تکلیفیں جھیلیں ہوں جان پر کھیل کر بڑے کشٹ اٹھائے ہوں لیکن اچانک انہیں پیسوں کے ساتھ زندگی اپکو یخ بستہ پہاڑوں میں لے آئے جہاں سردی ایسی کے خود کو منجمد ہوتا محسوس کریں تو کیا ایسے میں اپ ان پیسوں کو جلا کر خود کو تپش دینے کا فیصلہ کریں گے ؟
یقینا” یہ فیصلہ کرنا آپکے لیے مشکل ہوگا
لیکن کچھ نہ کچھ تو کرنا ہی پڑے گا کوئی نہ کوئی راستہ اختیار تو کرنا ہی ہوگا..
ٹھہریئے … کیا آپکو لگ رہا ہے یہ ایک سروائیول فلم ہے !؟
ہممممم …، ہاں کہہ سکتے ہیں لیکن مکمل طور پر نہیں …. اور ایسا کیوں یہ تو فلم دیکھ کر پتہ چلے گا…
میں اس فلم کے زبردست اختتام کی منتظر تھی لیکن اختتام پر لگا .. نہیں ، اس فلم کی جان اسکی اندر موجود کہانی تھی ….
کہانی کیا ہے !


پانچ دوستوں کی کہانی ہے جنہیں اپنی نوکری سے اتنا صلہ نہیں ملا نہ ہی پیسہ جتنے کے وہ حقدار تھے … اور نہ ہی فورسز میں ہیرو بننے سے پیٹ پالا جاسکتا ہے اسی وجہ سے پانچوں ساوتھ امریکہ کے ایک انڈر ورلڈ مافیہ لوریا کو لوٹنے کا پلان بناتے ہیں لیکن لوٹنے کے دوران اور بعد میں حالات کسی اور دھارے پر بہنے لگتے ہیں اور پانچوں دوستوں سے جہاں غلطیاں سرزد ہوتی ہیں وہیں انہیں کچھ مشکل ترین فیصلے بھی لینے پڑتے ہیں … اس سارے پلان کے گرد گھومتی یہ ایک بہترین فلم ہے ….
بین ایفلک ، چارلی ، آسکر اساق اور باقی اداکار کسی تعرف کے محتاج نہیں … بین ایفلک کا کردار اس فلم ریٹائرڈ اور بوڑھے ہوتے آفیسر کا ہے جس کے اوپر بہت سی زمہ داریاں ہیں مگر یقین جانیں اس فلم میں بین ایفلک کی موجودگی ہی میرے لیے اس فلم کو دیکھنے کے لیے کافی تھی .
شکریہ
Triple Frontier ( 2019 )
Crime / Action / Adventure

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button