فلموں پر تبصرے

#_PayCheck ( 2003 ) Si_Fi / Action / Mystery

نمرہ قریشی

 

“If you show someone their future, they have no future. You take away the mystery, you take away hope.”

اگر دیکھا جائے تو یہ فلم پوری طرح اسی ڈائیلاگ پر انحصار کرتی ہے … ایسا کیوں تو یہ آپکو آدھی فلم گزر جانے تک بھی نہیں پتہ چلے گا … کہتے ہیں ناں کہ ” تجسس نے بلی مروا دی” پھر یہ تو ایک فلم ہے دیکھ ہی ڈالئے … لیکن پلیز مسٹری سولو ہونے تک صبر رکھئے گا …
تو کچھ فلم کے بارے بتاتی چلوں کہ یہ فلم بیک انجینئر مائیکل جینینگز کے گرد گھومتی ہے جو کمپنیز کے لیے ٹیکنالوجی بیسڈ ایڈز بناتا ہے کمپنی اسے اسکے لیے بھاری بھرکم قیمت تو دیتی ہے مگر ساتھ ساتھ قیمت وصول بھی کرتی ہے اور یہ قیمت ہوتی ہے کہ مائیکل کے ذہن سے اس کمپنی کے ایڈز کے آئیڈیاز یا میموری کہہ لیں مٹادی جاتی ہے جسکی جگہ کوئی اور میموری لے لیتی ہے …
اسی کے چلتے مائیک کو اسکا دوست جیمز ریتھرک اپنی ٹیکنا لوجی کمپنی جسکا وہ CEO ہوتا ہے کے لیے ایک پروجیکٹ پر تین سال کام کرنے کی آفر کرتا ہے جسے مائیک ہچکچاتے ہوئے قبول کرلیتا ہے … جب جمی مائیک کو اپنی کمپنی Allcom لاتا ہے وہاں وہ بائیالوجسٹ ڈاکٹر رچیل پورٹر کو دیکھتا ہے جسے وہ پہلے ہی جمی کے گھر میں پسند کرچکا تھا اور یہاں مائیک کی ہچکچاہٹ ختم ہوجاتی ہے اور وہ خوشی خوشی اس پروجیکٹ پر کام کرنے کے لیے راضی ہوجاتا ہے …. اگلے ہی سین میں دکھایا جاتا ہے تین سال گزر گئے پروجیکٹ کمپلیٹ ہوگیا اور مائیک کی میموری مٹائی جارہی ہے …. جب مائیک باہر نکلتا ہے اور اپنے شیئرز کے بارے پتہ کرنے جاتا ہے وہاں اسے ایک لفافہ ملتا ہے جو اس نے خود کو خود ہی بھیجا تھا لفافے میں 20 چیزیں بھیجی گئیں تھیں مگر یہاں تو 19 چیزیں لفافے سے برآمد ہوتی ہیں 20ویں چیز کہاں گی !!
یہاں سے نکلتے مائیک کو ایف بی آئی پکڑ کے لے جاتی ہے ایف بی آئی اسکی میموری چیک کرتی ہے مگر سب بلینک ہوتا ہے انہیں کچھ نہیں ملتا … اچانک حالات پلٹتے ہیں اور مائیک وہاں سے بھاگ نکلتا ہے یہ کھوجنے کے لیے کہ آخر اس نے ان تین سالوں میں کس چیز پر کام کیا ہے ….
یہ کیسا لفافہ ہے …
آخر اس نے یہ خود کو کیوں بھیجا ہے !
اس میں موجود چیزوں کا اس سے کیا لنک ہے …
وہ 20ویں مگر انویزل چیز کیا ہے !
کیا ان تین سالوں کا راز اس 20ویں چیز کے اندر موجود ہے !؟
اسکو خود کے مرنے کا خواب بار بار کیوں آتا ہے !
کڑی سے کڑی جڑتی چلی جاتی ہے جسکے دوران اچھا ایکشن دیکھنے کو ملتا ہے …

اگر آپکو لفافے کی مسٹری سولو کرنی ہے تو یہ فلم بین ایفلک ، اوما تھرمن ، ایرن ایکہرٹ کی شاندار اداکاری کے ساتھ یوٹیوب پر موجود ہے …جسے دیکھ کر استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ?
#_PayCheck ( 2003 )
Si_Fi / Action / Mystery
Directed & Produced by : John Woo

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button