فلموں پر تبصرے

BOHEMIAN RHAPSODY (2018)

نمرہ قریشی

بہت پہلے عرصہ 36 سال پہلے کہہ لیں مجھے رامی ملک سے سخت چڑ تھی ( بلاوجہ ) جسکے باعث اسکی کوئی فلم نہیں دیکھی …. لیکن پھر مسٹر روبوٹ کے بعد رامی ملک اس قدر پسند آیا کہ اسے دوبارہ اداکاری کرتے دیکھنا چاہا تو یہ فلم دیکھ ڈالی …

Bohemian Rhapsody ( 2018 )
Directed by : Bryan Singer
IMDB : 8.10

بوہیمیئن راپسڈی برٹش سنگر فریڈی مرکری کی بائیوگرافی ہے جس میں اسکی لائف کے اتار چڑھاؤ کو بڑی خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے …اسکے بڑے دانتوں کی وجہ سے ( بڑے دانت ہونا کوئی برائی اور شرمندگی کی بات نہیں ) لوگ اسے کیسے شرمندہ کیا کرتے تھے لیکن اسے لگتا تھا کہ اسکی بڑی اور خوبصورت آواز کی وجہ اسکے دانت ہی ہیں جو اس نے اپنی لائف میں کبھی فکس نہیں کروائے ….اسکی فیملی ، اسکا کوئین بینڈ میں شامل ہونے سے لیکر کوئین سے افیئر اور شہرت کی بلندیوں کو چھونا، پھر اسکا اپنی آپ کی کھوج میں پتہ لگانا کہ دراصل وہ ایک ” گے ” ہے اور خود کو تسلیم کرنے میں پیش آنے والی دشواریوں سے لیکر کوئین بینڈ سے علیحدگی اور پھر ایڈز میں مبتلا ہونے سے لیکر اسکی آخری پرفارمنس تک سب دکھایا گیا ہے …

لیکن یہاں فریڈی مرکری کا جو رول رامی ملک نے پلے کیا اسکے لیے جتنی داد دی جائے کم ہے … باخبر ذرائع کے مطابق رامی ملک جب جب سیٹ پر آتے اس سے پہلے گھنٹوں فریڈی کی ویڈیوز دیکھتے اور اسکے مووز ویسے ہی کاپی کرنے کی کوشش کرتے جس میں وہ 100% کامیاب رہے … رامی کا فیس اور باڈی سٹرکچر بھی کسی حد تک فریڈی سے ملتا ہے جسکی وجہ سے وہ اس رول میں پوری طرح سے پرفیکٹ معلوم ہوئے اور اپنی محنت کی وجہ سے بیسٹ اداکار کا آسکر اپنے نام کیا ….
رامی کے علاوہ کوئین بینڈ کے دیگر رولز پلے کرنے والے اداکاروں کے بارے بات نہ کرنا زیادتی ہوگی بین ہارڈی ، گوالم لی، جوزیف موزیلو نے بھی اپنے کرداروں کے ساتھ انصاف کیا …
چار آسکرز اور بہت سے بافٹا ایوارڈز کے علاوہ دیگر کئیں ایوارڈز یہ فلم اپنے نام کرچکی ہے اور بائیوگرافیکل موویز میں یہ فلم اپنا ایک الگ مقام رکھتی ہے .

_Nq

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button