OZARK Netflix series
نمرہ قریشی
OZARK
Netflix series
2 seasons 10/10 epies
imdb : 8.5
چالاک ، ہوشیار، شاطر ، ٹاپر، موقع شناس ، اپنی بات سے فورا” قائل کرنے والا ، انتہا درجے کا خوش قسمت جیسے الفاظ کو اگر ہم یکجا کرلیں تو ” مارٹی برڈ ” وجود میں آئے گا اور یہی مارٹی برڈ کا کردار ہی پورے سیزن کی جان ہے …. مارٹی برڈ کے کردار کو جیسن بیٹمین نے نبھایا اور بخوبی نبھایا … جیسن بیٹمین اس سیزن کے 9 ڈائریکٹرز سمیت کچھ ایپیز کے ڈائریکٹر بھی ہیں مگر یہ بندہ اداکار بیحد اعلی پائے کا ہے …
بات کچھ یوں ہے کہ مارٹی برڈ جو ایک فائنائنشل ایڈوائزر ہے مگر اپنے دوست کے ساتھ ایک میکسیکن ڈرگ کارٹیل کے پیسے چراتا ہے اور کارٹیل کے لوگوں کو یہ پتہ چل جاتا ہے…. کارٹیل کے سفاک لوگ مارٹی برڈ کے دوست کو اسکے سامنے ہی ماردیتے ہیں لیکن مارٹی برڈ بات ایسے دلائل سے کرتا ہے کہ اگلا انسان اسکی بات مانے بغیر نہیں رہ پاتا یہاں مارٹی کارٹیل کے سامنے مدعہ رکھتا ہے انکے بلیک منی کو وائٹ منی میں کنورٹ کرنے کا اور اسکے دلائل سے کارٹیل کے لوگ اسکی بات مان کر اسے نہیں مارتے لیکن اسے ٹائم دینے کے ساتھ ٹاسک دیتے ہیں 500 ملین ڈالرز جو بلیک منی ہے کو وائٹ منی میں کنورٹ کرنے کا اگر وہ یہ سب انکے دیے گئے وقت میں نہیں کرسکا تو کارٹیل کے لوگ اسے اسکی فیملی سمیت ماردیں گے ….
کہانی یہاں رخ بدلتی ہے اور مارٹی اپنی بیوی کو جو اسے دھوکہ دیتی رہی تھی لیکن چونکہ معاملہ اب فیملی کو بچانے کا ہے تو مارٹی اپنی بیوی سمیت اپنے بچوں کو شکاگو سے لیک آف اوزارک مززوری لیکے آتا ہے مارٹی کے بعد جو اس سیزن کا سٹرانگ پوائنٹ ہے وہ اسی لیک کی زبردست لوکیشنز ہیں جو یہاں فلمائے گئے سینز میں جان ڈال دیتی ہیں ….
یہاں دونوں میاں بیوی بلیک منی کو وائٹ منی میں کن کن طریقوں اور بزنسز کے زریعے اور ان میں انویسٹ کرکے کنورٹ کرتے ہیں دیکھنا بیحد دلچسپ ہے … اس سب کے دوران اوزارک کے چھوٹے موٹے چوروں اور اوزارک کے پرانے ڈرگ مافیہ سے لیکر بڑے بڑے بزنس مین اور ایف بی آئی تک اس سب میں انوالو ہوجاتے ہیں اور کارٹیل الگ سے مارٹی برڈ کی ہر حرکت پہ نظر رکھے ہوئے ہوتا ہے جہاں کوئی چونک ہوئی کارٹیل کے لوگ پہنچ جاتے ہیں …
سیزن سلو ہے لیکن دیکھنے میں مزہ دیتا ہے کیونکہ یہاں پوری فیملی کے ممبرز فیملی کو بچانے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں لیکن پھر بھی کچھ نہ کچھ گڑبڑ ہوتی رہتی ہے …
تو مارٹی برڈ اس سب سے خود کو اور فیملی کو کیسے نکالتاہے نکال پاتا بھی ہے یا نہیں دیکھنے کے لیے یہ سیریز دیکھئے جسکا اختتام بیحد متاثرکن ہے …
سیزن میں مارٹی برڈ کے ساتھ اسکی بیوی کا کافی مضبوط کردار دکھایا گیا ہے اسکے علاوہ مجھے جو پرسنلی کردار اچھا لگا وہ بڈی کا تھا بڈی کون ہے سیزن میں جانیے گا بڈی کے ساتھ مارٹی کے 15 سالہ بیٹے جوناح کی اٹیچمنٹ متاثر کن ہے …. کارٹیل کی لائیر کا کردار بھی اچھا ہے لیکن اس سے اچھا رول مجھے کارٹیل سے جڑے ڈیل ریئو کا لگا …. اسکے علاوہ روتھ کا کردار بھی اچھا ہے جبکہ مارٹی کی بیٹی شارلیٹ کا کردار ذرا کنفیوزنگ لگا کیونکہ شاید اسے پتہ نہیں چل رہا تھا کہ اسے کیا کرنا چاہیے یا وہ کیا کر رہی ہے …
اگر اس سیزن کو کوئی ناپسند کرسکتا ہے تو اسکی صرف ایک وجہ ہی ہوسکتی ہے اسکا سلو ہونا ….
اوررر آل ایک اچھا ٹائم پاس سیزن ہے دونوں سیزنز میں دس دس اقساط ہیں اور ہر قسط ایک گھنٹے کی ہے جو ہندی زبان میں بھی دستیاب ہیں .