ڈراموں پر تبصرے

NIGHTCRAWLER

نمرہ قریشی


NIGHTCRAWLER
2014
Duration 117 Minutes
Crime / Drama / Thriller
IMdB : 7.9

کچھ لوگوں کو کہتے سنا ہے آسکر نومینیشنز یا آسکر ونر موویز اکثر بورنگ ہوتی ہیں مجھے بھی یہی لگتا ہے لیکن فائنلی آسکر کے لیے اس مووی کو نومینیٹ کرنے پر سمہت ہوئی میں وہ الگ بات ہے کہ یہ فلم آسکر جیت نہ سکی ( جو اس کا حق تھا جیتنا ) تو دیگر 121 نومینیشنز لیے ڈائریکٹر ڈین گلوری کی سب سے پہلی ڈائریکٹ کردہ یہ مووی ہے ” نائٹ کراولر ” جو بیسٹ رائٹنگ اینڈ بیسٹ اوریجنل سکرین پلے کی وجہ سے آسکر کیلیے نومینیٹ ہوئی …

فلم سلو ہے لیکن آہستہ آہستہ یہ تھرل اینڈ سسپینس پیدا کرتی ہے … دکھایا گیا ہے کس طرح ایک جاب لیس لڑکا رات کو لاس اینجلس شہر میں جاب ڈھونڈتا پھرتا ہے ساتھ ساتھ اسے چوری کرتے بھی دکھایا گیا ہے … وہ لڑکا لوئس بلوم چیزوں کو جلدی سیکھ جانے والا کم پڑھا لکھا لیکن اپنے کام کو جنونی حد تک کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے …

ایک رات فائنلی وہ اپنے لیے جاب ڈھونڈ لیتا ہے جاب کیا ہے کیسی ہے یہ ایک ویڈیو میکر اور نیوز چینل کے ریلیشنز کو بہت اچھے سے ڈیفائن کرتی ہے … نیوز چینلز کیا چاہتے ہیں ، کیسے چلتے ہیں ، خبروں کو کیسے توڑ مروڑ کے ناظرین کے سامنے پیش کیا جاتا ہے ، کس طرح نیوز چینلز اپنے چینل کی ریٹنگز ہائی رکھنے کے لیے کچھ بھی کر گزرتے ہیں ، نیوز چینلز کے سچ اور جھوٹ کا پردہ فاش کرتی فلم یہ سب اور ایک سائیکو ویڈیو میکر جسکے نزدیک انسان کوئی اہمیت نہیں رکھتے کے گرد گھومتی ہے اسے یہ ویڈیو میکنگ کا آئیڈیا کہاں سے ملا فلم میں دیکھئے گا …

فلم کو صرف اور صرف جیک گلنہال کی زبردست اور شاندار پرفارمنس لیے چلتی ہے ، اس قدر شاندار پرفارمنس کم از کم میں نے جیک گلنہال کی کبھی نہیں دیکھی ، اسکی آنکھیں ،سپاٹ چہرہ ، بے خوفی ، بولنے کا طریقہ سب حیرت میں مبتلا کیے رکھتے ہیں اور ایک موقع آتا ہے کہ آپکو اس کیریکٹر سے نفرت ہونے لگتی ہے …
ایک سائیکو ویڈیو میکر اپنے کام کو لے کر کس قدر جنونی ہے اسکے سامنے چینلز کس طرح مجبور ہیں دیکھنے کے لیے یہ فلم دیکھیں …
فلم کے کار ڈرائیونگ سینز کمال کے ہیں اس قدر ریئیلسٹک ہیں کہ ایک پل کے لیے سکرین سے نظریں نہیں ہٹنے دیتے .


نوٹ :
فلم نیٹفلکس اور ٹورنٹ پر موجود ہے .
اپ کچھ ریئیل دیکھنا چاہتے ہیں تو ہی یہ فلم دیکھئے گا اچھی اور بہترین ایکٹنگ دیکھنی ہو تو بھی یہ فلم اپکے لیے ہے ورنہ یہ فلم آپکو بور کرسکتی ہے .

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button