ڈراموں پر تبصرے

MESSEAH Netflix Original series

نمرہ قریشی


MESSEAH
1 January 2020
Netflix Original series
Episodes : 10
Imdb : 8.5

نام سے لگتا ہے حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی پر یا دی میسج کی طرح کا بنایا گیا کوئی سیزن ہے لیکن یہ سیزن ویسا بلکل نہیں ہے جیسے اس کا نام سوچنے پر مجبور کرتا ہے…
یہ سیزن ناظر کو ایک الگ طرح سے سوچنے کی دعوت دیتا ہے جیسے اگر حضرت عیسی علیہ السلام موجودہ زمانے میں یا پھر آنےوالے وقت میں ظہور پذیر ہوں تو کیا جبہ پہنے یا پھر جس طرح انکے پیروکار انہیں امیجن کیے ہوئے ہیں جس طرح انکو کتابوں میں بتایا گیا ہے والے حلیے میں ظاہر ہونگے یا موجودہ وقت کے کسی نوجوان کی صورت برینڈڈ کپڑے پہنے لوگوں کے سامنے آئیں گے اور انہیں کی طرح بات کریں گے پھر اپنے معجزات دکھائیں تو پوری دنیا لائیو انکے معجزات کو دیکھ رہی ہوگی نوجوان انکے معجزات موبائل فون میں ریکارڈ کرکے فیسبک اور انسٹاگرام پر اپلوڈ کرر رہے ہوں گے …
کیا ایسا ہوگا ؟
ایسا ہو بھی سکتا ہے … کیمرے کی آنکھ سے آجکل بڑے واقعات کا بچنا ناممکن ہوتا جارہا ہے …

یہاں ناظر کی سوچ بدلنے کی بات کے علاوہ فلم یا سیزن بنانے کا طریقہ بھی بلکل مختلف ہے اپ نے ایسی ڈائریکشن اور کہانی کو اس طرح پردہ سکرین پر پیش کرنا شاذ و نادر ہی دیکھا ہوگا …

مسیح ، کہانی ، :

پہلے تو یہ بات واضح کرلیں کہ یہ مذہبی فکشن ہے یا یوں کہہ لیں سیزن لکھنے والے کے سوچنے کا ایک نیا انداز ہے اور سوچ میرے خیال سے اسلام اور عیسائیت دونوں مذاہب سے لی گئی ہے یہ الگ بات ہے کہ آخر میں جاکر اسلامی پوائنٹ آف ویو سے سیزن کی کہانی کسی اور شخص سے جڑنےلگتی ہے اسکا ذکر آخر میں کیا جائے گا …
کہانی کچھ یوں ہے شام کے حملوں کے دوران متاثرین اپنے گھر چھوڑ کر جارہے ہوتے ہیں کہ اچانک لمبے بال خوبصورت نقوش درمیانہ قد شیریں انداز_گفتگو لیے ایک نوجوان ظاہر ہوتا ہے جو بھاگنے والوں کو قرآنی آیات سنا کر وعظ کی صورت میں اپنے ارد گرد اکٹھا کرلیتا ہے کہ اچانک آندھی آتی ہے وہ پھر بھی وہاں کھڑا رہ کر خدا کا پیغام دے رہا ہوتا ہے آندھی بھی اسکا کچھ بگاڑ نہیں پاتی ایسے میں لوگ اسے امام و مسیحہ ماننے لگتے ہیں اور اپنی امامت میں وہ سب دمشقیوں کو اسرائیل کے بارڈر پر لاکھڑا کرتا ہے جہاں سے اسے گرفتار کرکے انویسٹیگیشن کے لیے ایک اسرائیلی ایجنٹ اویرام دہان کے حوالے کیا جاتا ہے اسی دوران انویسٹیگیشن میں سی آئی اے کود پڑتا ہے اسے خطرہ ہوتا ہے ایک اور ابوبکر البغدادی کے پیدا ہونے کا جسکی وجہ سے ایجنٹ ایوا اسرائیل آتی ہے …
لیکن جناب مسیح یہاں سے غائب ہوکر بیت المقدس میں ظاہر ہوتے ہیں جہاں اسے پولیس پکڑنے آتی ہے کہ گولی لگنے سے ایک بچہ مرجاتا ہے اور جناب مسیح اسے زندہ کرتے ہیں اور کیمرے کی آنکھ سے پوری دنیا اس واقعے کو دیکھتی ہے اور یہاں سے بھی جناب مسیح غائب ہوجاتے ہیں …
ایک چھوٹا سا امریکن گاوں ڈلے جہاں ایک چرچ کی مالک مسٹر فیلکس کی فیملی انتہائی پرابلمز میں پھنسی ہوئی ہے جسکی وجہ سے انکا خدا پر ایمان ختم ہوتا جاتا ہے کہ فیلکس چرچ جلانے کی ٹھان لیتا ہے اسی رات طوفان آتا ہے اور فیلکس کی بیٹی کو بچاتا مسیح دوبارہ منظر عام پر آجاتا ہے … یہاں سے اسے پولیس پکڑ لیتی ہے ٹرائل چلتا ہے لیکن ٹرائل کے چلنے کے ساتھ ساتھ جناب مسیح کا جادو بھی چل جاتا ہے اور وہ رہا ہوجاتا ہے …
اور پھر انکا پانی پہ چلنے کا ایک اور معجزہ دنیا دیکھتی ہے …
یہاں سے عوامی مقبولیت سمیٹتے جناب مسیح ورلڈ فیمس بن جاتے ہیں … لوگ دور دور سے انہیں دیکھنے اپنی تکالیف کم کرنے آتے ہیں …

مسیح کے علاوہ ایجنٹ ایوا کی لائف بھی کافی انٹرسٹنگ ہے اسکا بوڑھا باپ اسکا مرا ہوا شوہر لیکن ایوا سے زیادہ مجھے اسرائیلی ایجنٹ اویرام دہان کا پارٹ زیادہ انٹرسٹنگ لگا آخر وہ ہے کون یہ وہ سوال ہے جو اویرام کو دیکھنے کے بعد میرے ذہن میں بار بار گردش کرتا رہا …
مسٹر فلیکس کی فیملی بھی قابل غور ہے .

سی آئی اے :

سی آئی اے اس بندے کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتی ہے کہ آخر ہے کون جسے سب مسیح مانتے ہیں … تو یہاں انہیں ایران میں موجود ایک ایجنٹ سے پتہ چلتا ہے کہ دراصل جناب مسیح اصل میں ایرانی پیام گلشیری ہیں ماں باپ میں ایک یہودی اور ایک عیسائی تھے … گلشیری کا بھائی بتاتا ہے وہ اپنے چاچا کے ساتھ سڑکوں پہ سوتے تھے جادو دکھاتے تھے … انکے چاچا بہت سخت مزاج تھے بہت مارتے تھے انہیں لیکن پھر بھی اس نے انہیں جادو سکھایا تھا ! پیام کو مشہور ہونے کا بہت شوق تھا تو کیا المسیح کا ڈھونگ رچا کے وہ لوگوں کا دھیان حاصل کرنا چاہتا ہے ؟ اور جو معجزات تھے وہ سب دھوکہ تھے ؟
آخر یہ المسیح کے نام سے مشہور ہونے والا انسان ہےکون !
سیزن جب دیکھیں تو اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کے لیے اپنے دل کی بات پر زیادہ غور کیجئے گا …

کچھ اور باتیں :

مسلمان شروع شروع میں بڑے خوش ہونگے سیزن دیکھ کر لیکن بعد میں یہ سیزن انہیں دجالی سیزن لگنے لگے لگا … بلکہ کرسچیئنز کا بھی یہی ماننا ہے کہ یہ انسان دجال بن کے ابھرے گا …
انکا پوائنٹ ویو بھی سولڈ ہے کہ جسے جناب المسیح کہا جارہا ہے اسکا تعلق ایران سے ہے ظاہر شام میں ہوا …
ایسٹ میں اسکا ایک ٹین ایج لڑکا چننا جبریل حسن اسکا اسرائیلی سرحد برہنہ ہوکر کراس کرنا پھر ویسٹ میں ویسے ہی ایک ٹین ایج لڑکی اینا فلیکس جو ایک اوبرشن کروا چکی ہے کو چننا مسیح کا اس لڑکی کو دیکھنے کا انداز اور اسے کہنا مین صرف تمیارے لیے ہی ایا ہوں … مسیح کے جانے کے بعد اس لڑکی کا کہنا جو انکا کہنا مانے گا وہ خوش رہے گا جو نہیں مانے گا وہ طوفان کا شکار ہوجائے گا اور پھر اسکی آنکھوں کا ذکر !
یہاں سوال بنتا ہے کہ یہ ایسٹ اور ویسٹ میں آخر کرنا کیا چاہتا ہے آخر اس لڑکی کے ساتھ وہ کرے گا کیا اس لڑکی نے اسکی آنکھوں کا ذکر کیوں کیا!

رشیا میں موجود ایک دہشت گرد سے مسیح کا تعلق جسے سی آئی اے مسیح کا استاد سمجھتی تھی لیکن دونوں کی حقیقت ہی کچھ اور نکلی !
ایک گے کپل کا مسیح کو ماننا …
ایوا کا اسے وارن کرتے ہوئے استعمال کیے جانے والے الفاظ …
یہ سب کسی اور طرف اشارے ہیں … اور کافی دلچسپ اشارے ہیں …

سیزن میں اسرائیل اور امریکہ کا تعلق بڑے واضح انداز سے دکھایا گیا ہے کیسے امریکہ اسرائیل کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے اسکا اندازہ مسیح کو پکڑنے کے بعد اسرائیل کے حوالے کرنے سے لگاسکتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ مکار امریکہ اپنا کام بھی نکلوا رہا ہے …
اسکے علاوہ شامیوں فلسطینیوں کی حالت_زار دکھائی گئی ہے شیعہ سنی پہ بحث کی گئی ہے … اسی وجہ سے اکثر ڈائیلاگز عربک میں ہیں … اسرائیلی لینگویج ہیبروو کا بھی استعمال کیا گیا ہے …
لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ سبکو تینوں زبانیں بولنا آتیں ہیں چاہے سی ائی اے ایجنٹ ایوا ہو یا پھر اویرام یا مسیح …

نوٹ :
کچھ کہہ نہیں سکتے اگلے سیزن میں کیا ہونے والا ہے سیزن بنے گا بھی یا نہیں کیونکہ اسکا تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا … لیکن اگر بنا تو نیٹفلکس کچھ بھی دکھا سکتا ہے اس بندے کو مسیح بناکر پیش کربھی سکتا ہے یا پھر دجال کی صورت دوسرا سیزن منظر عام پر آکر تہلکہ مچائے گا .!!!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button