Iqbal Begum
عاصم کلیار
پیارے دوستوں یہ اس زمانے کی بات ہے جب صدی ہمارے سامنے کروٹ لے رہی تھی اور گورنمنٹ کالج لاہور میں مجھ سے ایک سال سینئر ولی اسلم نیو ہاسٹل کے ادبی پرچے ” پطرس ” کے صدی ایڈیشن کو یادگار بنانے کے لۓ بطور مدیر بہت فکر مند رہتا تو مجھے ولی اسلم کے ساتھ معاون کے طور پر کام کرتے ہوۓ ممتاز مفتی پر گوشہ بنانے کا خیال ایا اسی سلسلے میں ممتاز مفتی کی دوسری بیوی اقبال بیگم سے ایک غیر رسمی ملاقات کی وہ مفتی جی کے بارے جو کچھ بولتی جاتیں میں لکھتا گیا آخر میں ان سے دستخط کروا لۓ آج مفتی جی کے خطوط اور ان کی دستخط شدہ کتابیں تو سینکڑوں لوگوں کے پاس ہوں گی مگر اقبال بیگم کے دستخط شائد ہی کسی کے پاس محفوظ ہوں ان سے کیے گۓ انٹرویو کے اوراق کو کئ برس بعد ایک file کی صورت میں ترتیب سے لگا کر بائینڈنگ کروائی اور اقبال بیگم کے ساتھ برسوں پہلے کی تصویر کو اس file کے سر ورق کے طور پر استعمال کیا اس تصویر کے عکاس عکسی مفتی تھے۔