نو باڈی ڈاکٹر رشید نثار
چند ایک سال پہلے کی بات ہے کہ مجھے حلقہ ارباب ذوق راولپنڈی کی ایک محفل میں جانے کا اتفاق ہوا۔ وہاں کچھ چہرے جانے
پہچانے تھے کچھ ان جانے۔ لیکن ان جانے ہونے کے باوجود مانوس تھے۔ چونکہ دانشوری کی چھاپ لگی ہوئی تھی۔
دانشوری کی چھاپ دانشور پرنہیں لگتی۔ اس فرد پر لگ جاتی ہے جو سجھتا ہے کہ میں دانشور ہوں ۔ میری بیشتر زندگی ایسے دانشوروں
میں گزری ہے۔
اس روز حلقہ کی محفل میں دفعتا میرے سامنے ایک چہرہ آیا اور گزر گیا۔ میں چونکا۔ ارے یہ کیا چیز ہے؟
مجھے ایسا لگا جیسے شدھ راگ میں بے برجت ( ممنوعہ ) سر لگا ہو۔ جیسے موروں کے جھرمٹ میں فاختہ آگئی ہو۔
اس چہرے سے مٹھاس کی پھوار اڑ رہی تھی۔ اس کے وجود سے میں تو کچھ بھی نہیں کی زیر لبی گنگناہٹ سنائی دے رہی تھی۔
میرا جی چاہا کہ اٹھ کر اسے سلام کروں۔
پتہ نہیں ایسا کیوں ہوتا ہے لیکن ایسا ہوتا ہے کہ کچھ افراد کو دیکھ کر کسی وجہ کے بغیر دلیل کے بغیر مصلحت کے بغیر جی چاہتا ہے کہ
انہیں جھک کر سلام کروں ۔
میں نے اپنے ساتھی سے پوچھا۔ یہ کون شخص تھا؟
حلقے کا ایک کا رکن ہے۔ اس نے جواب دیا۔
اس کے علاوہ؟ میں نے نے پوچھا۔
He is nobody….اس کے علاوہ۔۔۔۔
سیانے کہتے ہیں ہر فرد کے وجود سے شعاعیں نکلتی ہیں۔ جن کے رنگ اس فرد کی شخصیت کے آئینہ دار ہوتے ہیں، شخصیت کی اس
دھنگ کو ” اور “ کہتے ہیں جسے دیکھنے یا محسوس کرنے کے لیے ایک خاص حس درکار ہوتی ہے۔ میں اس جس سے محروم ہوں ۔ لیکن اس
نو باڈی کا ” اور “ اس قدر پر اثر تھا کہ مجھے بھگو کر رکھ دیا۔
اس کے بعد کئی ایک دن اس کا خیال مجھے بانٹ کرتا رہا جی چاہتا کہ پھر اس سے ملوں ۔ اسے سلام کروں ۔
میں نے ڈاکٹر شمشاد سے پوچھا۔ ڈاکٹر شمشاد ہارون امریکہ سے پارا سائیکالوجی میں خصوصی ٹریننگ حاصل کر کے آئی تھیں۔
میں نے پوچھا۔ ڈاکٹر ” اور “ کو دیکھنے کی حس کیسے حاصل کی جاتی ہے؟“
وہ ہنسی کہنے لگی مفتی جی ! اب تو ایسی مشینیں ایجاد ہو چکی ہیں کہ جو ” اور ” کوریکارڈ کر لیتی ہیں اور معالج ” اور “ کود یکھ کر مرض
کی تشخیص کرتا ہے میں خود کراچی میں ایک ایسا معمل کھولنے والی ہوں ۔
میں نے پوچھا ۔ آپ نے ٹریننگ کہاں سے لی ہے؟“
بولی امریکہ میں ایک اولیاء اللہ کا شہر ہے۔“
امریکہ میں اولیاء اللہ کا شہر ؟“ میں نے حیرت سے پوچھا۔
ہاں امریکہ میں ۔ وہاں ۸۰ فیصد لوگ بھر پور دنیاوی زندگی بسر کرتے ہیں اور میں فیصد تحقیق کے کام میں خود کو بھولے بیٹھے
ہیں۔ لباس کا ہوش نہیں ۔ کھانے پینے کا ہوش نہیں۔ نام و نمود کی چاہ نہیں۔ الٹا خود کو بھلائے بیٹھے ہیں ۔ بس سر پر ایک دھن سوار ہے کہ
قدرت کے بھید کو جانیں۔ سمجھیں ! مفتی جی ولی اللہ اور کسے کہتے ہیں۔ ولی اللہ وہی ہے نا جو اللہ کی کا ئنات کو سمجھنے میں خود کو بھلائے بیٹھا
ہو۔
اس کے بعد دو ایک بار وہ مجھے ادبی محفلوں میں نظر آیا۔ میں نے دیکھا کہ وہ ایک عام آدمی ہے۔ خود کو دوسروں سے کم تر سمجھتا
ہے۔ ایک کامی حکم ماننے والا ۔ خدمت پر کمربستہ مٹی کا ایک میلا کچیلا دیا جو مدھم لو سے جل رہا ہے۔
میں نے کسی سے پوچھا یہ کون ہے کہاں کا ہے؟
تم اسے نہیں جانتے کیا ؟ اس نے جواب دیا۔ یہ رشید شمار ہے ۔ پوٹھو ہار کا اعوان ہے۔
نہیں یہ پوٹھو ہار کا نہیں ہوسکتا۔ پوٹھو ہار کا تو جنگجو ہوتا ہے خود دار ہوتا ہے۔ ذات کے مان سے بھرا ہوتا ہے۔ نک چڑھا ہوتا ہے
مچھ مروڑ ہوتا ہے۔ کچھ بھی نہ ہو تو بھی خود کو سم باڑی سمجھتا ہے۔
پھر ایک ادبی محفل میں میں نے دیکھا کہ وہ روسٹرم پر کھڑا مقالہ پڑھ رہا ہے
۔
میں حیران ہوا۔ ارے یہ کون بول رہا ہے۔ اتنی پر شکوہ نثر اتنے فلسفیانہ خیالات، تخیل نفسی تحقیق تنقید نہیں ۔ یہ وہ رشید نثار نہیں ہو
سکتا جس پر میں تو کچھ بھی نہیں کی چھاپ لگی ہے جو مٹی کے دیے کی مدھم لو سے جلتا ہے۔
میں نے اپنے ساتھی سے پوچھا یہ رشید شار کتنا پڑھا لکھا ہے؟
وہ بولا ۔ بی اے آنرز ہے۔ اردو انگریزی اور اسلامیات میں ایم اے ہے شاعر ہے۔ صاحب طرز مقالہ نگار ہے۔
دکھتا تو میٹرک فیل ہے۔ میں نے کہا۔
ہاں وہ ہنسا۔ ایسے ہی دکھتا ہے۔ صرف دکھتا ہی نہیں ساری زندگی میٹرک فیل کی حیثیت سے گزاری ہے۔ ڈگریوں کا فائدہ
حاصل نہیں کیا۔
صاحبو میں نے زندگی میں تین ” نو باڈی دیکھے ہیں۔ ایک قدرت اللہ شہاب تھا لیکن وہ عام نو باڈی نہیں تھا، پر اسرار نو باڈی تھا۔
وہ اونچے عہدے پر فائز تھا دانشور تھا، بیورو کریٹ تھا۔ پتہ نہیں اس کے اور ا میں عجز کی ٹوٹ اتنی پر اثر کیوں تھی۔ جب وہ تھری سوٹ
پہین کر ہارڈ کالر میں شوخ رنگ کی ٹائی لگا کر بٹن ہول میں سفید پھول سجا کر صدر مملکت کے جلسے میں خصوصی دروازے سے داخل ہوتا تو
دروازے پر کھڑا انسپکٹر اسے روک لیتا ۔ صاحب آپ ادھر عام دروازے سے داخل ہوں یہ خصوصی دروازہ ہے۔
جب وہ جلسہ گاہ میں ریز رونشستوں پر بیٹھتا توانٹیلی جنس کا کوئی افسر اسے اٹھا دیتا۔ جناب یہی شتیں اہلکاروں کے لیے ہیں ۔ آپ
ادھر جنرل پبلک میں جا کر بیٹھیں۔
ایک دن میں نے قدرت سے پوچھا میں نے کہا۔ یہ کیا اسرار ہے؟ آپ بن ٹھن کر جاتے ہیں، لباس خصوصی ہوتا ہے انداز
خصوصی ہوتا ہے لیکن خصوصی در اوزے پر کھڑا انسپکٹر آپ کو روک لیتا ہے۔ وہ آپ کو عمومی کیوں سمجھتا ہے؟ کیا اس لیے کہ آپ کے
اور ا پر عمومی کی چھاپ لگی ہوئی ہے۔
وہ گھبرا گیا۔ کہنے لگا میں خود حیران ہوں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے حالانکہ میں خصوصی بننے کی پوری کوشش کرتا ہوں ۔“
تیسر انو باڈی غلام محمد تھا۔
وہ ستار بجایا کرتا تھا حالانکہ ستار ایک طربیہ ساز ہے۔ لیکن غلام محمد کی ستاریوں بجھتی تھی ۔ جیسے سارنگی ہو وہ بہتی نہیں تھی روتی تھی۔ کی وہ تھی ہوتی
اس میں دکھ تھا دردتھا التجا تھی۔ وہ منتیں کرتی تھی ترلے لیتی تھی۔
میں اس سے پوچھتا غلام محمد لوگ نماز پڑھ کر دعا مانگتے ہیں تو ستار بجاتا ہے۔ یہ کیا بات ہوئی ؟
وہ جواب دیتا میں بھی تو دعا ہی مانگتا ہوں ۔ یہ مجھ سے بہتر دعا مانگتی ہے اور وکر تر لے لیتی ہے منتیں کرتی ہے دکھ درد کی کتھا سناتی
میں نے پوچھا غلام محمد تو نے یہ دکھ کہاں سے پایا ؟
بولا ” بڑی بھاری قیمت دے کر پایا۔ میں نے سب کچھ دے دیا جو میرے پاس تھا سب کچھ۔
کیا تھا تیرے پاس؟
میرے پاس آنکھیں تھیں جن میں پھلجڑیاں چلتی تھیں ۔ جس کی طرف نگاہ بھر کر دیکھتا وہ میری ہو جاتی ۔ میرے گرد پروانوں کی وہ
اک بھیڑ لگی رہتی تھی۔ میری طرف ایک خواہش تھی کہ ستار بجاؤں لیکن وہ بیچتی نہ تھی۔ له
پھر بابا جی آگئے۔ میں نے کہا بابا جی دعا کرو کہ میری ستار بجے۔
با با مسکرا یا بولا پتر اندر درد نہیں تو ستار کیسے بچے؟
بابا نے میری آنکھوں کو کالے چشموں سے ڈھانپ دیا۔ حکم دیا کہ خبردار آنکھیں اٹھا کر نہیں دیکھنا۔ میں نے آنکھیں نیچی کر لیں۔
پھر میری ستار بجنے لگی۔ ایسی بھی کہ جب دعا مانگتی ہے تو وہ خود نیچے اتر کر میرے روبروآ کر بیٹھ جاتا ہے۔
رشید شار بھی بھر پور نگاہ سے دیکھتا ہے تو لگتا ہے کبھی پھول انگارے جھڑتے تھے۔ اب عدم استعمال سے زنگ آلود ہیں ۔ ظاہر
ہے کہ اس کنہیا کے گرد بھی کچھ بن نہ جاؤں ۔ گمان غالب ہے کہ اس نے آنکھیں موند لیں۔ پھر بھی ایک ہندو دیوی نے اسے شمار کا
لقب بخش دیا اور وہ عبد الرشید سے رشید شار بن گیا۔ پتہ نہیں وہ دیوی خود نثار تھی یا چاہتی تھی کہ رشید نثار ہو جائے۔
رشید کی زندگی کا بیشتر المیہ اس کی Jeans کی وجہ سے ہے۔
اس کی Jeans نے اس پر اتنی پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ کہ خود مختاری محض ایک تہمت رہ گئی ہے۔
وہ ازلی طور پر ایک کامی ہے۔ خدمتی ہے خاکسار ہے عقیدتی ہے صرف صوفی منش ہی نہیں ساتھ ملامت یہ بھی ہے۔
صاحبو میں تصوف کے متعلق کچھ بھی نہیں جانتا۔ جاننے کی کوشش کی تو کتابوں نے مجھے مزید کنفیوژ کر دیا۔ کتابوں میں یہ عیب ہے
کہ وہ راستہ نہیں دکھاتیں بلکہ چوراہے پر لا کر چھوڑ جاتی ہیں۔
میں نے بڑے صوفیوں کے تذکرے پڑھے۔ ان میں عابد تھے سر کا قبلہ تھے۔ صاحب کشف و کرامات تھے لیکن ان کے
اندر کے عظیم انسان کا ذکر نہ تھا۔ نتیجہ یہ ہے کہ ہم ان سے عقیدت پیدا کر سکتے ہیں ان سے محبت کے جذبے سے محروم رہتے ہیں۔
میری دانست میں صوفی ایک رویہ ہے اک رخ ہے وہ یہ کہ جو ہے۔ جیسا کیسا بھی ہے سبحان اللہ کہ ہے جو نہیں ہے خوب ہے کہ
نہیں ہے۔ اتنی سی بات انسان کو کیا مقام عطا کر دیتی ہے۔
صوفی منش لوگ صوفیا کی طرح عظمت کے مینار نہیں بنتے۔ وہ انسانوں سے الگ نہیں ہوتے بلکہ ان میں گھلے ملے رہتے ہیں۔
رشید شمار کے یہ تمام اوصافی تو ارثی تھے۔ خدمت اور عقیدت کی بیماری خاندان کی دین تھی۔
رشید کا دادا میاں فضل کلیان آواں کے بزرگ کا پگڑی بدل بھائی تھا۔ باپ میاں فضل کے مرید سائیں سنگھوری والے کی چوکٹ
کا چلہ کش تھا۔ بچپن ہی میں رشید کو بری امام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ اس پر عائد تھا کہ خدمتی کامی بن کر زندگی گزارے۔
اسی وجہ سے رشید نثار نے اتنی ساری ڈگریوں کے ہوتے ہوئے اپنے کیرئیر کا آغاز اخبار نویسی سے کیا۔
پھر اسے قائد اعظم سے عقیدت ہو گئی ۔ انہوں نے حکم دیا کہ نیشنلسٹ اخبار چھوڑ کر مسلم لیگی اخبار میں کام کرو۔ دیر تک مسلم لیگ کا
ور کر بنا رہا۔
رشید ایک انوکھا سیاسی ورکر تھا۔ مقصد کچھ کرنا تھا۔ کچھ بننا نہیں تھا۔ اس لیے عمر بھر سیاسی کارکن رہنے کے باوجود کچھ بن نہ سکا۔
پھر اسے خیال آیا کہ معالجی خدمت سیاسی خدمت سے بہتر ہے۔ بچپن ہی میں وہ محلے کے لڑکوں کو اکٹھا کر کے حفظان صحت کا درس دیا
کرتا تھا۔ بچوں سے ورزش کرتا ۔ کوئی بچہ بیمار پڑ جاتا تو دو ادارو کی تمام تر ذمہ داری رشید پر ہوتی تھی۔ بہتر خدمت کے جذبے کی وجہ
سے وہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں داخل ہو گیا۔
ان دنوں خاکساروں کی سرگرمیاں زوروں پر تھیں۔ رشید نے کالج میں خاکسار سپرٹ کو اس شدت سے پھیلا یا کہ حضرت حیات
کے حکم سے کالج سے نکال دیا گیا اور کسی تعلیمی ادرارے میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔
پھر وہ جی ایچ کیو میں کلرک بن گیا۔ کچھ دیر پنڈی رہا پھر کوئٹہ تبدیل کر دیا گیا۔ وہاں کئی ایک سال روزنامہ اتحاد ایڈٹ کرتا
رہا۔
کوئٹہ میں محشر رسول نگری سے عقیدت لگا بیٹھا۔ تیرہ سال اس کے قدموں میں بیٹھا رہا۔
محشر پہلی مرتبہ مجھ سے ملا تو کہنے لگا مجھ سے ملو۔ میں نے پوچھا ” تم کون ہو؟“
کہنے لگا میں اصل ہوں جس کی تم نقل ہو۔ میرا نام محشر رسول نگری ہے ۔“
میں نے کہا۔ ” جا بھائی جا تو بزرگ ہے۔ میں نہ تو بزرگ ہوں نہ مجھے خود بزرگ بننے یا کسی بزرگسے ملنے کی طلب ہے نہ میرا کسی تو نہ یاکسی کی اکسی
بزرگ سے تعلق ہے۔“
اس نے گھور کر مجھے دیکھا۔ بولا ” آپ سے کس نے کہا کہ میں بزرگ ہوں یا میرا بزرگوں سے کوئی تعلق ہے؟“
بھی کہتے ہیں۔ میں نے جواب دیا۔
اور آپ مان لیتے ہیں۔ مفتی آپ بڑے احمق ہیں ۔
وہ تو میں ہوں ہی۔ میں نے کہا۔
میں بھی ہوں ۔ وہ مسکرایا ۔ ”دیکھو وہ بولا ۔ تم بھی ایک انسان کے مارے ہوئے ہو میں بھی ایک انسان کا مارا ہوا ہوں۔ مارا
جس کا میں مارا ہوا ہوں وہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر تھا۔ مریض ڈاکٹروں کو ڈھونڈتے پھرتے ہیں وہ مریضوں کو ڈھونڈتا پھرتا تھا۔ اس کا
مسلک خدمت تھا بے غرض خدمت ۔
تم نے اپنی کتاب "لبیک” میں لکھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ کاش کہ میں کسی ندی کو راہبر بناتا۔ مجھے یہ تو پتہ چلتا کہ وہ کدھر سے آتی
ہے کدھر کو جاتی ہے۔ اس کی منزل کیا ہے۔ لیکن میں نے سمندر کو راہ بنالیا نہ پتہ چلتا ہے کہ وہ کدھر سے آتا ہے نہ پتہ چلتا ہے کہ کدھر کو
جاتا ہے۔ وسعت ہی وسعت بے کراں وسعت ۔ تم نے لکھا تھا نا وہ بولا ۔
ہاں لکھا تھا۔ میں نے کہا۔
وہ بولا بس یہی غلطی میں نے کی ۔ اب میں بے کراں وسعت میں آوارہ ہوں۔
پتہ نہیں رشید شمار نے محشر میں کیا دیکھا۔ تیرہ سال اس کی جوتیوں میں پڑا رہا۔
پھر اسے پنڈی جی ایچ کیو میں تبدیل کر دیا گیا۔
جی ایچ کیو والے رول قانون کے دیوانے ہوتے ہیں۔ وہ بیچارے سخت پریشان تھے کہ یہ رشید نثار کیا چیز ہے جو اتنی ڈگریاں
ہوتے ہوئے بھی کلر کی کر رہا ہے۔ انہوں نے سوچ سوچ کر اسے نیشنل ڈیفنس اکادمی میں بھیج دیا۔
رہا۔
رشید نار اپنی ڈیوٹی تو سر انجام دیتا ر ہا لیکن ساتھ ہی خدمتی کامی جذبے کی تسکین کے لیے سیاسی ورکر کا کام بھی شد و مد سے کرتا
جی ایچ کیو نے اسے بہت سمجھایا کہ دیکھو ایسے نہیں چلے گا ہم فوجی ہیں۔ فوجی سیاسی نہیں ہوتے ۔ تم یا تو نوکری کرو یا سیاسی کام
کرو۔ یہ دونوں اکٹھے نہیں چل سکتے ۔ سوچ لو کہ کیا کرنا چاہتے ہو۔
رشید نے نوکری سے استعفیٰ دے دیا۔
پھر وہ دیہاڑی دار بن گیا۔ آج تک دیہاڑی دار ہے۔ جو کام ملا کر لیا۔ جتنے پیسے ملے بیوی کی جھولی میں ڈال دیئے۔
حیرت کی بات ہے کہ بیوی اس کی ساتھی ہے۔
عام طور پر ایسے شخص کو ایسی بیوی عطا ہوتی ہے جو راستے کی رکاوٹ ہو۔ اللہ کے بھیدوں کو کس نے جانا ہے۔ مل جاتا ہے تو پیٹ
بھر کر کھا لیتے ہیں۔ نہیں ملتا تو گزارہ کر لیتے ہیں جیسے کیسے بھی ممکن ہو جو ہے خوب ہے۔
رشید نثار علامہ مشرقی کا پرستار ہے۔ کہتا ہے علامہ ایک مکمل انسان ہے۔ سائنس دان ہے عالم ہے فلسفی ہے۔ مسلمان ہے مجاہد
ہے۔ سوشل ورکر ہے اور سب سے بڑھ کر ایک عظیم آرگنائزر ہے۔ جس نے خاکسار تحریک کو چلایا یہ ایک ایسی تحریک تھی جس کی
روئے زمین پر مثال نہیں ملتی ۔ رشید شمار نے علامہ پر ایک کتاب تصنیف کی ہے "المشرقی ایک سال سے وہ کتاب تشنہ طباعت پڑی
ہے خود چھپوانے کی توفیق نہیں۔ پبلشرز کی تلخ باتیں سنتا ہے پی جاتا ہے۔
