لکھ یار
چودھویں کا چاند………….خدیجہ قدوس
چاند …اکثر جب تم پورے جوبن پے ہوتے ہو ..مجھےبہت مکمل لگتے ہو …اکیلے، روشن، اجلے اور سب سے الگ … تم الگ ہو نہ تو زمین والے عشق کرتے تم سے …گھٹتے، بڑھتے رہا کرو ..کیوں کے تمہاری کاملیت اکثر میرے اندر بغاوت کے در کھولتی ہے.. اور میں تم جیسا بننے کو پر تولتی ہوں …چاندنی راتوں میں تمہارا عشق میرے سر چڑھ بولتا ہے …میں خوش گمان ہوتی ہوں کے تم مجھے سن رہے ہو ….ذرا بتاؤ …بھلا دور سے زمین کو دیکھنا کیسا لگتا ہے ؟ کیا تمہیں چمکتی آنکھوں کے پاگل خواب بھی نظر آ تے ہیں ؟؟ یا تم بس ظاہر کی کہانیاں پڑھتے ہو ؟؟؟ کیا کسی کی بے نور آنکھوں میں تم نے اپنے جیسی چمک دیکھی ہے ؟ اگر تم اتنے فاصلے سے یہ سب دیکھ سکتے ہو نہ …تو تم واقعی چا ند ہو … ورنہ ایک سیاہ عکس ہو