Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 10 : گلاب کا پھول

ٹرانسکرپشن : زاہد ملانہ

انوکھا مذہب

قرآن کا نزول براہمنوں، پروہتوں اور پادریوں پر بم کی طرح گرا۔ارے یہ کیسا مذہب ہے جو صدیوں پرانے جانے پہچانے مانے ہوئے اعتقادات کو رد کر رہا ہے ۔ جو لوگوں کو علم، عقل اور تحقیق کے راستے پر چلنے کی ہدایت کر رہا ہے ۔ جانے بغیر ماننے کی رسم کی دھجیاں اڑا رہا ہے ۔ مذہبی اجارہ داری کو نہیں مانتا۔ جو اپنے دین کے عالموں کو کوئی مقام نہیں دیتا۔ دنیا بھر کے براہمنوں، پروہتوں اور پادریوں کو اپنی اجارہ داری خطرے میں پڑتی نظر آئی۔ خصوصاََ پادریوں کو۔ ان دنوں پادریوں اور راہبوں کی حکومت تھی۔ وہ اتنے طاقت ور تھے کہ بڑے بڑے بادشاہوں سے ٹکر لینے سے نہیں گھبراتے تھے۔ لوگوں پر حکومت چلاتے تھے۔ پادری اسلام سے خوفزدہ ہو گئے۔ اس لیے انہوں نے مسلمانوں کے خلاف شدت سے پروپیگنڈا کر نا شروع کر دیا کہ یہ قوم جو خود کو مسلمان کہتے ہیں۔ وحشی قوم ہے۔ اپنے مذہب کو تلوار کے زور پر پھیلا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button