Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 12 : دشمنی یا خوف

ٹرانسکرپشن : شبانہ حنیف

ان جانے میں ، یورپی سازشیں

اسلام کے متعلق ایسے حقارت آمیز خیالات رکھنے میں یورپ اور امریکا کے عوام کا کوئی قصور نہیں۔ سالہا سال کے مسلسل اور منظم پروپیگنڈے سے انھیں condition کر دیا گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یورپ اور امریکہ کے عوام مخلص ہیں ، معتصب نہیں ، تنگ دل نہیں ، تنگ نظری کا شکار نہیں۔
درحقیقت اسلام کے خلاف یہ ایک منصوبہ بند سازش ہے۔ مغرب میں بیسیوں خفیہ سوسائٹیاں اسلام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ پروپیگنڈا عام طور پر بین السطور ہوتا ہے لیکن کہیں برملا اور بھونڈے انداز میں بھی ہوتا ہے۔ ان سوسائٹیوں کے محرک یہودی پادری اور راہب ہیں۔
اس پروپیگنڈے کی کامیابی کی وجہ صرف یہ ہے کہ اہلِ مغرب اسلام سے متعلق بالکل بے خبر ہیں۔ اس کے علاوہ کالے مسلمانوں کا ابتدائی رویہ گوروں سے حقارت پر مبنی تھا۔ علامہ جلال العالم ایک عربی مصنف ہیں جنھوں نے اس موضوع پر ایک کتاب ترتیب دی ہے۔ عنوان ہے : ” اسلام اور مسلمانوں کے خلاف یورپی سازشیں۔ ”
یورپی سازشیں
اداریہ نداۓ فرقان لاہور کے ناظم اعلیٰ قاضی ابو سلمان محمد کفایت اللہ نے اس کتاب کا ترجمہ کیا ہے اور اسے شائع کیا ہے۔ اس کتاب میں چند ایک اقتباسات اپنے الفاظ میں پیش کرتا ہوں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی اقوام کے اسلام سے متعلق کیا جذبات تھے:

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button