Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 6 : یہ خدا ، وہ خدا

ٹرانسکرپشن : منیب احمد

اپنی اپنی آگ

دوزخ کے متعلق تذکرہِ غوثیہ کی ایک کہانی مجھے اپیل کرتی ہے.
پہاڑ کی کھوہ میں ایک فقیر رہتا تھا جو دن رات عبادت میں مصروف رہتا تھا. اس کے ساتھ ایک بالکا بھی تھا. فقیر حقہ پینے کا شوقین تھا, اس لیے اس نے بالکے کو حکم دے رکھا تھا کہ ہر وقت آگ کا انتظام رکھے.
ایک روز آدھی رات کے وقت فقیر نے بالکے کو حکم دیا کہ چلم بھر دے. بالکے نے دیکھا کہ بارش کی وجہ سے آگ بجھ چکی تھی. اتفاق سے ماچس بھی ختم ہو چکی تھی.
بالکا گھبرا گیا کہ اب کیا کرے. اس نے فقیر سے کہا: ” عالی جاہ! آگ تو بجھ چکی ہے , ماچس ہے نہیں کہ سلگا لوں. فرمائیے اب کیا کروں.”
فقیر جلال میں بولا: ” ہم تو چلم پئیں گے, چاہے آگ جہنم سے لاؤ”.
بالکا چل پڑا. چلتے چلتے جہنم جا پہنچا. دیکھا کہ جہنم کے صدر دروازے پر ایک چوکیدار بیٹھا اونگھ رہا ہے.
بالکے نے اسے جھنجھوڑا. پوچھا.”کیا یہ جہنم کا دروازہ ہے”؟.
چوکیدار بولا: “ہاں یہ جہنم کا دروازہ ہے”.
بالکے نے کہا: “لیکن یہاں آگ تو دکھائی نہیں دیتی”.
چوکیدار نے کہا: ” ہر جہنمی اپنی آگ اپنے ساتھ لاتا ہے”.
جہنم کی یہ conception تو سمجھ آتی ہے..

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button