The Mountain Between Us
نمرہ قریشی
Movie : The Mountain Between Us
عموما” سروائیول موویز دیکھ کر دماغ پر ایک بوجھ سا طاری ہوجاتا ہے لیکن ان تمام سروائیول موویز سے بلکل ہٹ کر دماغ کو پرسکون کردینے والی ہے یہ فلم ” دی ماؤنٹین بٹوین اس ” …
ادریس ایلبا جو میرے ہمیشہ سے فیورٹ رہے ہیں کیٹ جو کسی تعارف کی محتاج نہیں دونوں کے علاوہ فلم میں کوئی نہیں اور کیا شاندار طریقے سے دونوں نے اپنے کرداروں سے انصاف کیا ہے ،
فلم کی شروعات روایتی سروائیول موویز کی طرح ہیں مگر رفتہ رفتہ برف کی سفید تہہ کی طرح کہانی پگھل کر آب_رواں کی مانند بہتی چلی جاتی ہے اور کب محبت کے شگوفے پھوٹنے لگتے ہیں کب خزاں رسیدہ درختوں پر محبت کےپھول کھلنے لگتے ہیں ، خوف کب محبت میں بدل جاتا ہے پتہ ہی نہیں چلتا ….
مجھے اج تک کسی ہیرو ہیروئن نے ساتھ اتنا متاثر نہیں کیا جتنا ادریس ایلبا اور کیٹ کی جوڑی اور کیمسٹری نے اس فلم میں کیا ہے … ہیرو کے سیاہ فام ہاتھ میں ہیروئن کا سفید فام ہاتھ کیا خوبصورت منظر پیش کر رہا تھا ?
آپکے یہ مووی دیکھنے کے لیے بس اتنا ہی کافی ہے کیونکہ اسکے علاوہ فلم میں باقی کچھ ہوتا بھی تو دیکھنے کو دل نہ کرتا … نظریں ہٹیں دونوں سے تو بندہ باقی کچھ دیکھے ……
فلم تمام سروائیول موویز سے الگ ہے اختتام تک خود سے جوڑے رکھتی ہے بلکہ عام سروائیول موویز کے اختتام سے بھی آگے چلتی ہے …
اگر آپ ذہن کو ہلکا پھلکا یا تروتازہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ مووی ضرور دیکھیں