Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 7 : دودھ کا پیالہ

ٹرانسکرپشن : سعیدہ سونی

معجزے

اللہ ان کی باتوں پر ہنستا ہے۔ کہتا ہے۔ اندھو ! غور سے دیکھو۔ میرا تو ہر کام معجزہ ہے، اس مشین کو دیکھو٫ جس کو تم گائے کہتے ہو٫ یہ گھاس کھاتی ہے ۔اور ہم نے اس کا ایسا نظام بنا دیا ہے ۔ ایک طرف سے گھاس سے خون بنتا ہے۔ دوسری طرف سے فضلا باہر نکلتا ہے اور تیسری طرف سے تمہارے لیے میٹھا اور پاکیزہ دودھ٫ کیا یہ معجزہ نہیں ہے؟
تم دیکھو تو۔ ایک ہی ٹکڑا زمین میں ایک جانب ایک بوٹا زمین سے فرحت بخش کٹھاس اکھٹی کر کے “نیمبو” بنا دیتا ہے ۔ دوسری طرف ایک بوٹا لذت بھری مٹھاس چوس کر “آم” بنا دیتا ہے ۔ کیا یہ معجزہ نہیں؟
تم دیکھو تو ! لق و دق صحرا میں جہاں میلوں پانی کا نشان نہیں٫ ایک سوکھی پتلی سی بیل شیریں پانی سے بھرا ہوا اتنا بڑا تربوز اگا دیتی ہے ۔ کیا یہ معجزہ نہیں؟
پھر ہم نے ایک چھوٹے سے پتنگے کی دم میں شعلہ لگا دیا٫ ٹھنڈی آگ کا شعلہ ۔ تم ہمارے کس کس معجزے کو جھٹلاؤ گے؟
پھر تم اپنی طرف دیکھو۔ ہمارے بابے نے جسے تم اپنی کم فہمی کی وجہ سے علامہ کہتے ہو، ایسے ہی تو نہیں کہہ دیا:
میں ہی تو ایک راز تھا ٫ سینۂ کائنات میں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button