کتابوں پر تبصرے
The Hunchback of Notre-Dame تبصرہ:محمد ولید اقبال
ناول : The Hunchback of Notre-Dame (کبڑا عاشق)
مصنف: وکٹر ہیوگو
سال اشاعت: 1831
محبت پر صرف خوبصورت لوگوں کی ہی اجارہ داری تو نہیں یہ غیر ارادی اور غیر اختیاری جذبہ کسی بھی دل پر خوبصورتی اور بدصورتی کی تمیز سے بالاتر ہوکر نازل ہوتا ہے. تو کیا ہو کہ اگر ایک انتہائی بدصورت شخص بلکہ ایسا شخص جس کے بارے میں یہ مشہور ہوجائے کہ وہ شہر کا بدصورت اور احمق ترین شخص ہے اسے کسی حسن کی ملکہ سے عشق ہوجائے…؟؟؟ یہی اس ناول کا مرکزی خیال ہے…!!!
یہ ناول وکٹر ہیوگو نے 1831 میں لکھا مگر اسکی خوبصورت کردار نگاری, بیانئیے کی وجہ سے نہ صرف یہ آج بھی پڑھا جاتا ہے بلکہ اس پر متعدد فلمیں اور ڈرامے بھی بن چکے ہیں…!!!
محمد ولید اقبال