ڈراموں پر تبصرے

” YOU ” Netflix Original Series

نمرہ قریشی


” YOU ”
S1 8.3 S2 7.8 Imdb
Crime / Drama / Romance
Star Cast : Penn Badgley / Ambyr Childers / Victoria pedretti / Elizabeth Lail
Netflix Original Series

” محبت آپ سے کیا کچھ نہیں کرواتی ”
یہ جملہ اسی سیزن کے لیڈ رول جوزف گولڈبرگ پر پورا اترتا ہے … پے در پے محبت میں ناکامی اور پھر بھی تسکین کے لیے محبت کرتے چلے جانا یقینا” یہ کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہوسکتا …
پہلی محبت کو زندہ دفن کردیا دوسری محبت ہوئی مگر پہلی محبت کا بھوت پھر بھی چپکا رہا اور آخر کار اپنے ہی ہاتھوں دوسری محبت کا گلہ گھونٹ کر نیویارک سے ایک نئی زندگی شروع کرنے نکلا ہمارا ہیرو ” جو ” مگر اس نئے شہر لاس اینجلس میں اسکا سامنا پھر ” لو Love ” سے ہوجاتا ہے اور پھر سے ایک نئی کہانی شروع ہوجاتی ہے لیکن اس تیسری کہانی کی بنیادیں پہلی کہانی ہلا کے رکھ دیتی ہے …
کیسے تو اس سے پہلے اپ ” جو ” سے ذرا سی شناسائی بنالیں …

” جو ” کون ہے … !؟
سمندر سی گہرائی رکھنے والی آنکھوں اور ڈھیلے ڈھالے جسم کا مالک ، ایک بک شاپ مینیجر ، بک لور ، محبت کا متلاشی ، ہر وقت اچھا بننے کی کوشش کرنے ، لوگوں کی مدد کرنے والا ” جو ” ایک سر پھرا عاشق ہے … ایک سنکی انسان ہے … ” جو وہ دکھتا ہے وہ “ہے” نہیں جو وہ “ہے” وہ دکھتا نہیں … اس سے جڑی ایک عجیب مگر دلچسپ بات ہے کہ جس سے محبت کرتا ہے اسکے ارد گرد کے لوگ ، اپنے ، دوست ، فیملی میں سے اکثر لوگ مرتے چلے جاتے ہیں …
پہلے سیزن میں پہلی محبت دفن ہوگئی دوسری محبت ”
بیک ” کی محبت کا خود ہی خاتمہ کرتا ہے لیکن ایک انجان شہر میں تیسری محبت بیحد دلچسپ موڑ لیکے آتی ہے اسکی زندگی میں … کیونکہ دوسرے سیزن میں معاملہ ” جیسے کو تیسا ” والا ہوجاتا ہے … تیسری محبت اسکی ” سول میٹ ” نکلتی ہے یعنی ” لو ” اور ” جو ” ایک روح دو جسم رکھنے والے انسان ملتے ہیں تو کیا ہوتا ہے … کیا ہوتا ہے جب ” جو ” کو اپنی اصلیت کا پتہ چلتا ہے …
آہاں ” اصلیت ” تو جناب سوچئے ایک سائیکو پرسن کی اصلیت کیا ہوسکتی ہے !!!
جی جی بلکل وہی مگر ہر لحاظ سے “مخلتف” اصلیت ہمارے ہیرو ” جو ” کی ہے ….

سسپینس تھرلر سے تو بھرپور ہے ہی یہ سیزن لیکن مزے کی بات لاس اینجلس کی سنہری دھوپ سے بھرپور بھی ہے… دھوپ کا استعمال جس طرح اس سیزن میں کیا گیا ہے شاید ہی دھوپ میں اتنے خوبصورت سینز اپ نے کہیں دیکھے ہوں …
بظاہر معصوم اور ایک عام آدمی لگنے والا جو کتنا شاطر ہے یہ اپ اسکے ہر وقت الرٹ رہنے سے سمجھ سکتے ہیں … ” جو ” آپکو بتائے گا فیسبک سے کسی کے بارے کیسے چھان بین کرکے اسکی پرسنل انفارمیشن نکالی جاسکتی ہے کیسے کسی دوسرے کے موبائل پر ریسیو ہونے والے میسجز کالز اپ اپنے موبائل پر ریسیو کرسکتے ہیں … کیسے کسی دوسرے کے موبائل کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے ….

” اس سیزن کے کہانی ناظر کے سامنے پیش کرنے کا طریقہ مجھے بیحد پسند آیا ” کیسے اپ سوچتے کچھ اور ہیں اور ہوتا کچھ اور ہے لیکن جب سمجھنے لگتے ہیں کہ ایسا ہوگا مگر تب بھی مات کھاجاتے ہیں اور کچھ اور ہوجاتا ہے …. یعنی کہیں بھی اپ کہانی کو سینز کو پکڑ نہیں سکتے اور یہی بات بیحد انٹرسٹنگ ہے ?
مجھے اسکی بیک سے محبت اچھی لگی “لو” ایکٹنگ میں مات کھاگئی …
اسی وجہ سے ” لو ” کے معاملے میں میرے اندازے صحیح نکلے کونسے اندازے یہ سیزن دیکھ کر جانیے اور دیکھئے کیا جو چوتھی محبت کرے گا یا ” لو ” ہی اسکی آخری محبت ثابت ہوگی …!!!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button