Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 9 : کریش سولائزیشن

ٹرانسکرپشن : افزا فاطمہ

معجزے

اسلام تو ان کا مذہب ہے جو مظاہرۂ فطرت پر غوروخوض کے عادی ہیں. وہ تو غور و فکر سے بے بہرہ ہیں جنہیں بات منوانے کے لیے معجزے کا سہارا لینا پڑتا ہے.
ٹالسٹائی روس کا ایک مفکر تھا. سفر کے دوران اسے ایک پادری ملا. پادری اس کے پاس بیٹھا اور حسبِ معمول عیسائیت کی عظمت پر باتیں کرنے لگا. ٹالسٹائی اس کی باتیں سنتا رہا. آخر میں پادری نے کہا ” عیسائیت واحد مذہب ہے جو ذات باری تعالیٰ کے ثبوت میں ایک معجزہ پیش کرتا ہے.”
” کون سا معجزہ ؟ ” ٹالسٹائی نے پوچھا.
پادری بولا: ” یہ معجزہ کہ حضرت مسیح بغیر باپ کے پیدا ہوئے.”
ٹالسٹائی نے جواب دیا: ” محترم پادری صاحب ! میں اس لیے خدا کے وجود کا قائل نہیں ہوا کہ مسیح بغیر باپ کے پیدا ہوئے تھے. میں تو پیدائش کے مسلسل معجزے پر حیران زدہ ہوں کہ میاں بیوی کے ملاپ سے دو حقیر مادے آپس میں مل جاتے اور ایک بچے کی پیدائش کا باعث بن جاتے ہیں. کیا عام پیدائش ایک حیران کن معجزہ نہیں.”
ان کائناتی موضوعات کے علاوہ بھی قرآن میں زمینی علوم پر آیات ہیں, مثلاً ان کے موضوع یوں ہیں :
1- پرندوں کی پیدائش کی حکمتوں کا بیان.
2- چوپایوں کی پیدائش کی حکمتوں کا بیان.
3- شہد کی مکھی کی پیدائش کی حکمتوں کا بیان.
4- مچھلی کی پیدائش کی حکمتوں کا بیان.
5- نباتات کی پیدائش کی حکمتوں کا بیان.
قرآن کا نواں حصہ سائنسی علوم کے بارے میں ہے.
یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ہم نے قرآن کے ان حصوں کو کبھی اہمیت نہیں دی جو عقل و دانش اور سائنسی علوم کے متعلق ہیں. ہمارے علمائے دین نے اپنے خطبوں میں کبھی ان امور کا ذکر نہیں کیا. وہ بھی مجبور ہیں کیونکہ وہ خود ان علوم سے واقفیت نہیں رکھتے. وہ سمجھتے ہیں کہ دین کا علم کافی ہے. سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا دین علم ہے؟ سیانے کہتے ہیں کہ دین تو ایک ضابطۂ حیات ہے جسے عمل سے تعلق ہے, ایمان سے تعلق ہے, علم سے نہیں.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button