Talash by Mumtaz Mufti
کتاب : تلاش
باب 2 : عالمِ دین
ٹرانسکرپشن : رضوانہ راۓ
اللّٰہ ہا
اسکے بر عکس ہمارے علماۓ کرام عوام میں گھلتے ملتے نہیں ۔ وہ اپنی امتیازی شان برقرار رکھتے ہیں ۔ اٹھنے میں ،بیٹھنے میں ، کھانے میں ، پینے میں، رہنے سہنے میں، بات چیت میں انکا انداز الگ ہوتا ہے۔ ہونٹ سنوار کر بات کرتے ہیں ۔ گلے کے نچلے پردے سے آواز نکالتے ہیں تاکہ وقار پیدا ہو۔ یہاں تک کہ وہ اللّٰہ بھی مخصوص سر تال سے کہتے ہیں ۔۔” اللہ ہا” ! ایسے لگتا ہے جیسے انکا اللّٰہ بھی ہمارے اللّٰہ سے مختلف ہے جیسے ان کے اللّٰہ نے بھی سر پر بڑا بھاری عمامہ لپیٹ رکھا ہو۔