Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 12 : دشمنی یا خوف

ٹرانسکرپشن : ناہید خلیل

دشمنی یا خوف

مجھے مصنف کے اس خیال سے اتفاق نہیں. میری دانست میں انھیں مسلمانوں سے دشمنی نہیں بلکہ ان کے ذہنوں پر اسلام کا خوف طاری ہے. وہ سمجھتے ہیں کہ اسلام ایک ایسی تلوار ہے جو ان کے سروں پر لٹک رہی ہے .انھیں احساس ہے کہ اگر یورپی عوام کو اسلامی اصولوں کا پتہ چل گیا تو وہ عیسائیت اور یہودیت سے منحرف ہو جائیں گے اس لئے وہ اسلام کے متعلق ڈس انفارمیشن پھیلاتے رہتے ہیں.
بہرحال ان کے بیانات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اسلام کی عظمت کے معترف ہیں اور اسلام سے خوفزدہ ہیں. سر لارنس براؤن اپنے بیان میں کہتے ہیں :
” جو چیز حقیقی طور پر ہمارے لیے خطرہ ہے وہ صرف اسلام ہے. ہمارے وجود کے لیے, ہماری تہذیب و ثقافت کے لئے , کیونکہ اسلام میں آگے بڑھنے , پھیلنے عوام کے قلب و ذہن کو مسخر کرنے اور اپنے اندر جذب کرنے کی بے پناہ صلاحیت پائی جاتی ہے. “
فرانس کے ایک سابق وزیر خارجہ ہاتونو نے اپنے بیان میں لوگوں کو خبردار کیا .انہوں نے کہا کہ روئے زمین پر ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں اسلام نہ پہنچ چکا ہو. اور اس نے لوگوں کے دلوں پر نہ اثر کیا ہو .اسلام میں بڑی کشش ہے اور جاذبیت ہے. “

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button