Talash by Mumtaz Mufti
کتاب : تلاش
باب 11 : پلاؤ کی دیگ
ٹرانسکرپشن : منیب احمد
اگر یہ تسلیم کر لیا جائے کہ ہمارے ہاں جو اسلام مروج ہے٬ وہ قرآنی اسلام نہیں بلکہ ان پڑھ اجارہ داروں کی خود ساختہ روایات٬ خوش اعتقادیاں اور توہمات کا ملغوبہ ہے تو بڑے بھیانک سوالات پیدا ہوتے ہیں :
1- پہلا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم خود کو مسلمان سمجھتے ہیں٬ کیا واقعی مسلمان ہیں؟
2- کیا صرف نمازیں پڑھنے سے اور روزے رکھنے سے فرد مسلمان بن جاتا ہے؟
3- کیا اسلام ایک ریچوال کا نام ہے جس پر عمل کرنے کے بعد ہمیں مکمل آزادی ہے کہ جھوٹ بولیں ٬ دھوکہ دیں٬ منافقت روا رکھیں جسے مہذب دنیا ڈپلومیسی کہتی ہے٬ ہیرا پھیریاں کریں جسے آج سیاست کا نام دیا جاتا ہے؟
4- کیا انا پرست حاکموں اور خود ساختہ ان پڑھ مذہبی رکھوالوں کی من مانیوں کے خلاف کلمۂ حق نہ کہنا اخلاقی جرم نہیں؟