لکھ یار
تحریر: ماہم ناز….. حسرت
حسرتیں انسان کی خود ساختہ پیداوار ہیں .انسان کا اس دنیا میں آنے کا مقصد کچھ اور تھا مگر مادہ پرستی نے انسان کی زندگی کی حسرتیں اس لیے بڑھا دی ہیں کہ انسان اللہ کو بھول کر زندگی کو اپنے رنگ میں گزارنے لگ گیا ہے تو اللہ نے ان کے دل زنگ آلود کر دیے ہیں اور ان کی مادہ پرستی کو اور بڑھا دیا ہے .جب تک انسان غافل ہے تب تک اسکی حسرتیں جوں کی توں رہیں گی.اللہ کو یاد کرنے والے دل میں حسرت کی جگہ اطمینان ہوتاہے کیونکہ وہ انسان رب کی رضا میں راضی ہوتا ہے