رام دین ممتاز مفتی کا دوسرا مجموعہ ہے جو 1986 ء میں فیروز سنز، لاہور کے زیر اہتمام شائع ہوا۔ یہ مجموعہ سولہ مضامین اور ایک رپوتاژ پر مبنی ہے۔ ان سولہ مضامین میں سے ایک عورت اور جنسیات ، اس سے پہلے ان کے مجموعے غبارے میں شائع ہو چکا ہے۔ یہ مجموعہ اس حوالے سے بڑی اہمیت کے حامل ہیں کہ ممتاز مفتی کی فکر کے متنوع پہلوؤں کو منظم طور پر یکجا کر کے پیش کیا ہے۔ نیز یہ کہ ان کے ذریعے ممتاز مفتی نے اپنے خصوصی مسلک کی مکمل وضاحت پیش کی ہے۔ ان کا یہ خصوصی مسلک پاکستانیت ہے۔