لکھ یار

ممتاز مفتی کے نام خط از نوشی شاہ

خط بنام ممتاز مفتی


اسلام علیکم مفتی جی کیسے ہیں ؟
میں کون ؟
جی میں آپ کے جانے کے بعد آپکے گروپ کی ایک ادنیٰ سی بندی۔۔
قسم چکا لو میں اے خط نہیں لکھنا سی۔۔ کیونکہ میں ان لوگوں میں سے جو ھوں جو اپنی محبت کا اظہار نہیں کر پاتے۔۔ اور میں نہیں چاھتی تھی کہ اے گروپ واسیاں نوں پتا لگے کہ آپ سے محبت اور عقیدت کا سلسلہ تب شروع ھوا جب میں نے میٹرک کیا اور میرے چاچو کی بک شیلف سے میں نے دو کتابیں روز چوری کر کے پڑھناشروع کی ایک شہاب نامہ اور ایک علی پور کا ایلی۔۔ جیسے جیسے وہ کتاب پڑھتی گئی اس کتاب کے ایک ایک حرف کے زریعے آپ سے محبت کا سلسلہ بندھتا گیا۔۔ میرا یہ خط لکھنے کا مقصد پتا ھے کیا ھے۔۔ آپکو ایک شکایت لگانی ھے۔۔ یقین کریں کہ اگر آپ زندہ ھوتے تو اس گروپ کے لوگوں کو مجھ سمیت جوتے مار مار کے گروپ سے نکال دیتے۔۔ جو مفتی کی محبت کے گن گاتے ھیں پر مفتی کو جانتے ھی نہیں کہ مفتی ھے کون ؟
۔۔ کچھ لوگ تو محض ایک سوشل میڈیا پہ موجود گروپ سمجھ کر یہاں آگئے اور آکر انہیں پتہ لگا کہ اچھا یہ کوئی مُصنف ھیں اب ھم پڑھ کے دیکھیں گے ۔۔ مفتی کی ذات کو پڑھ لینا ھی ان کے لئے کافی ھے ۔۔ میں اور وہ یا کوئی اور ھوھی کون سکتا جو مفتی تک پہنچ سکے ۔۔ مفتی شناسی عام بندے کی پہنچ سے بہت دور کی بات ھے پر یہ خوشی کی بات ھے کہ یہی ھم سب آپ کے نام کو زندہ رکھے ھوئے ھیں آپکے نام کے ٹیگ کے ساتھ ھی سہی بے شک پر یہ گروپ پہچان ھے ایک نام کی کہ جو کہ ممتاز مفتی ھے۔۔ اور جو لوگ واقف نہیں وہ بھی یہاں آکر آپ کو پڑھنا ضرور چاھتے۔۔ معاف کر دیجئیے گا کہ ھم وہ حق ادا نہیں کر پا رھے جو آپ کے نام کا بنتا ھے۔۔ پر ھم تو ایسے ھی ھیں ۔۔ اور دیوانے ایسے ھی ھوتے ھیں جو ایک نام کے سہارے بھی زندگیاں گزار دیتے ہیں ۔۔ بس ھمیں بھی اپنے وھی دیوانے سمجھ لیں کہ ھم آپکے نام کی محبت میں آپ کے اس گھر میں موجود ہیں اور یہاں آ کر جانے والے نہیں اب آپ چاھے ھمیں جوتے مارکہ نکالیں یا زبردستی نکالیں ھم نہیں ٹلنے والے۔۔
اور جاتے جاتے ھاتھ جوڑ کہ ھم سب کا کہا سنا معاف کر دیجئیے گا
اپکے گروپ کی ایک ادنی سی واسی
نوشی شاہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button