ممتاز مفتی کے نام خط از کشور ارشد
خطبناممفتی
پیارے مفتی جی !!
اسلام علیکم !!!!
کیسے ہیں؟؟ یقیناً مزے میں ہونگے ۔میں سدا کی خوش گمان یہ سوچتی ہوں ۔اللہ پاک نے آپ کی آرام گاہ میں جنت کی کھڑکی کھول رکھی ہوگی انشاءاللہ ۔وہاں سے جنت کے نظارے کیسے ہیں ؟؟؟؟مفتی جی آپ نے اتنے باغیوں کو ،اللہ سے خوف زدہ ڈرے ہوؤں کو اللہ کے دوست ہونے کا کونسیپٹ دیا ۔لوگوں کی اللہ سے صلح کروا دی۔لوگوں کو اللہ کا دوست بنا دیا ۔لوگوں کو خدا کی تلاش کی طرف راغب کیا اس کا اجر تو پایا ہو گا . . نا ؟؟؟
ہم آپ کو ہر دم یاد رکھتے ہیں ۔ہر ماہ کی پندرہ تاریخ کو یوم مفتی مناتے ہیں ۔آپ کی باتیں آپ کی یادیں شیئر کرتے ہیں ۔اور اگر کبھی آمنہ حق جی کو لگے ہم آپ کی یادوں سے غافل ہونے لگے ہیں ۔ہم آپ کے سکھائے ہوئے سبق کہیں بھول نہ جائیں ۔وہ جھٹ سے مفتی شناسی کی پوسٹ لگا دیتی ہیں ۔۔۔اور ہم پھر سے آپ میں کھو جاتے ہیں !!!
ہم تو آپ کے رفقاء سے بھی محبت رکھتے ہیں Sohail Taj
چن چن کے آپ کے رفقا ءکو گروپ میں لاتے ہیں ۔اور ہم آپ کی یادیں تازہ کرتے ہیں ۔۔۔۔
یہاں آپ کے نام کے چرچے ہیں ۔۔یہاں آپ کے نام کی یادیں ہیں یہاں آپ کے نام کے قصے ہیں ۔۔۔۔
اور تو اور آپ کے نام کی محفلیں سجتی ہیں وہاں عکسی مفتی بھی آتے ہیں ۔جن سے کوئی ان کی ذات کی بات نہیں کرتا 😥😥صرف آپ کی باتیں ہوتی ہیں ۔۔سچ دسو !!!ایہہ عکسی نا ل زیادتی نئی ؟؟؟؟پر وہ گھنٹوں ہنس ہنس کر آپ کا ذکر کرتے ہیں ❤❤۔۔۔
پتا نہیں کیوں مفتی جی مجھے لگتا ہے ۔اگر کبھی میں آپ سے ملتی تو آپ مجھے یہ ضرور کہتے !!!تو ں مینوں بوت چنگی لگی این 😊😊۔۔
میں آپ کی بڑی پکی سہیلی ہوتی قسمے ۔خیر ۔۔۔جنت میں محفل جمائیں گے انشاءاللہ ۔۔بہت سے دعائیں بہت سا پیار ۔
خیر اندیش
کشور ارشد