ڈراموں پر تبصرے

ریگنار لوتھبروک میرے لیے ایسا ہی کردار ہے جسے دیکھ کر ہمیشہ دل پہلے کی طرح ہی دھڑکتا ہے

نمرہ قریشی

ہم لوگ اکثر موویز یا سیزنز دیکھتے دوران کسی کیریکٹر کو پسند کرجاتے ہیں اور مووی دیکھنے کے کچھ ہی وقت بعد وہ کیریکٹر ہمارے ذہن سے دھندلا ہوتا چلا جاتا ہے اور ایک دن آتا ہے کہ ہم اس کیریکٹر کو بھول جاتے ہیں اسکے بعد وہ کریکٹر جتنی بار سامنے آئے دل ویسے نہیں دھڑکتا لیکن اسکے برعکس کچھ ایسے کیریکٹرز بھی ہیں جو ہمارے دلوں میں ہمیشہ کے لیے زندہ رہ جاتے ہیں . ریگنار لوتھبروک میرے لیے ایسا ہی کردار ہے جسے دیکھ کر ہمیشہ دل پہلے کی طرح ہی دھڑکتا ہے عقیدت سے احترام سے اور پسندیدگی سے …..
ناروے کے جنگجو جنہیں وائیکنگز کہا جاتا تھا پر مبنی یہ سیزن ہے جس سے مجھے بیک وقت محبت بھی ہے اور نفرت بھی …

محبت اسکے لیڈ رول ریگنار لوتھبروک کی وجہ سے ہے جسکا کا کردار ہزاروں رنگ اپنے اندر رکھتا ہے , اسکا ڈٹے رہنا نئے آئیڈیاز نئی دنیاؤں کو سمندروں کو کھوجنا، نئے مذاہب کے بارے میں جاننا ، نئی نئی چیزوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا اسکی فطرت میں شامل تھا اسکی کردار کی پختگی کا اندازہ اپ اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ ہر طرف سے ہر قریبی رشتے سے دھوکہ ملنے کے بعد بھی ریگنار اپنے عزائم پر قائم رہا کیونکہ مضبوطی اسکی فطرت تھی کیونکہ وہ ایک وائکنگ تھا مگر اپنی خوبیوں کی وجہ سے تمام وائینگز کا رہنما تھا ….
ایک کسان سے ارل اور کنگ پھر لیجنڈ تک کا سفر ریگنار نے کیسے طے کیا دیکھنا ناقابل بیان ہے وہ بادشاہ بننا طاقت حاصل کرنا کبھی نہیں چاہتا تھا بقول ریگنار کے …
“Power is dangerous. It corrupts the best and attracts the worst. Power is only given to those who are prepared to lower themselves to pick it up.”
مگر وقت کی لہریں اسے اس ڈگر پر بہاتی چلی جاتی ہیں اور ریگنار جو اپنے لوگوں کے کاشتکاری کے لیے نئی زمین اور نیا گھر ڈھوڈنا چاہ رہا تھا وہاں پہنچ گیا جہاں وہ جانا نہیں چاہتا تھا لیکن اسے اپنے لوگوں کی بقاء کی خاطر انکا سپہ سالار بننا پڑا وہ کسی بات سے کسی ہار سے کبھی گھبرایا نہیں ہمیشہ ڈٹا رہا اور یہی بات اس کردار کو سب سے الگ بناتی ہے …. دوسری بات اس کردار کو ادا کرنے والا آسٹریلوی ماڈل اور اداکار ٹریوس فمیل ہے جسکے بول چال ادائیگی حتی کے فیس ایکسپریشن بھی اتنے کمال کے تھے کہ لگتا ہے یہ بندہ صرف یہی کردار ادا کرنے کے لیے بنایا گیا تھا … ریگنار کے کردار حق ادا کردیا اس اداکار نے …

ریگنار کے کردار کی بدولت اپ جان سکتے ہیں کہ اپنے خوابوں کو شرمندہ ء تعبیر کیسے کیا جاتا ہے ، مذاہب کیا ہیں انکی پیروی کرنا کیسا ہے ! نورتھ میتھالوجی کیا ہے ،! انسانیت کیا ہے ! ارادہ پختہ کرنا اور اس پر عمل کرنا کیسا ہوتا ہے! جنگ کے میدان میں کیسے لڑا جاتا ہے … ٹوٹ کر بکھر جانے کے باوجود بھی خود کو کیسے سنبھالا جاتا ہے، اپنی قسمت خود کیسے بنائی جاتی ہے جاننے کے لیے ریگنار کے کردار کو آبزور کیجئے اس کردار میں بہت سے سوالوں کے جوابات پوشیدہ ہیں جو ہم کتابوں میں ڈھونڈتے پھرتے ہیں ریگنار کی زندگی میں ہر سوال کا جواب کا ملے گا …

اس سیزن سے نفرت کرنے کی وجہ ..
ٹرائے کے بعد کوئی ایسی ہسٹری بیسڈ سٹوری تھی جو مجھے سب سے زیادہ پسند آئی تھی بغیر کچھ اور دیکھے مسلسل اسکے تین سیزن ختم کرڈالے اور اب آیا سیزن فور اپنے فیورٹ کیریکٹر وائیکنگز کے کنگ سیزن کے ہیرو کا بڑھاپا اسکے موت کے طرف بڑھتے قدم دیکھے نہیں جارہے تھے …
سیزن فور کے ہر اس سین پر میں غمگین ہوجاتی جس جس سین میں ریگنار موجود ہوتا لیکن کچھ ایسے سینز تھے جنہوں نے باقاعدہ ایپیسوڈ روک کر رونے پر مجبور کردیا ہمت ہی نہیں ہورہی تھی کہ مزید آگے دیکھا جائے ایک اداسی سی ارد گرد پھیل جاتی اور میں وہ ایپیسوڈ وہیں چھوڑ کر سوجاتی یوں کافی دن لگے سیزن فور کمپلیٹ کرنے میں اور خود سے تہیہ کرنے میں کہ اس سیزن پر کچھ نہیں لکھنا ….

سیزن فور کے کچھ سینز جہاں میں آبدیدہ ہوگئی …
1 : کنگ ریگنار کا کٹیگیٹ میں کافی عرصے بعد آنا .
2 :ایک لیجنڈ کنگ ہونے کے باوجود اتنی فتوحات اور اتنا مشہور جنگجو ہونے کے باوجود بھی خود کو پھانسی دینے کی کوشش جہاں ریگنار کا مقصد سیر ( وائیکنگز کا ایک آنکھ والا پیغمبر جسے ہم عام طور پر نجومی کہتے ہیں ) کی پیشین گوئی کو غلط ثابت کرنا تھا .
3 : کنگ ایکبرٹ سے ریگنار کی ملاقات اور پھر ریگنار کا ایتھلسٹن کے بیٹے کو دیکھ کر اسے پہچان کر گلے لگانا بے ساختہ آبدیدہ ہونے پر مجبور کردیتا ہے …
4 : کنگ ایکبرٹ اور ریگنار کا اپنے اپنے مذہب پر مکالمہ …
لنک https://youtu.be/n3cimQ6yIT8

5 : کنگ ایکبرٹ کا ریگنار کو کنگ ایلے کے حوالے کرنا اور سیر کی پیشین گوئی کے مطابق کہ جب تم کسی اندھے کو دیکھو گے تو وہی دن تمہاری موت کا دن ہوگا اور ریگنار کو پھانسی کے لیے لے جانے والے کوچوان کا اندھا ہونا جہاں ریگنار اس سے پوچھتا ہے ہم کب تک ایلے کے پاس پہنچیں گے کوچوان کہتا ہے ایک دن لگ جائے گا جہاں ریگنار کہتا ہے…
Ragnar: It will be at least
another day before I am put to death.
You and your gods are wrong.
You see, I guided my fate.
I fashioned the course
of my life and my death.
Meeeee.
Not you.
Not the gods.
Me.
It was my idea to come here to die.
یہ تمام کنورسیشن کمال کی ہوتی ہے جہاں ہم اپنے فیورٹ کیریکٹر کو لے کر بیحد جذباتی ہوجاتے ہیں .
6 : اور آخر میں پھانسی کے لیے پنجرے میں قید ریگنار کی سپیچ دل دہلا کے رکھ دیتی ہے اور کنگ ایلے اور ایکبرٹ سے شدید نفرت ہونے لگتی ہے …
https://youtu.be/Vydlw3YNrrE

ریگنار کی ڈیتھ کے بعد میں نے صرف اسکے بیٹوں کا اسکی موت کا بدلہ لینے کے لیے سیزن فور دیکھا لیکن اس بدلے نے بھی دل کا دکھ کم نہ کیا …. اور نہ ہی اس سزا نے اتنا مزہ دیا جتنا پہلی بار بلڈ ایگل کرتے ریگنار کو دیکھا تھا کیا دہشت تھی اس بندے کی اور کس قدر بے رحمی سے ارل بورگ کو سزا دی اور کس طرح ارل بورگ نے ایک حقیقی وائکنگ ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے برداشت کیا کہ وہ والہلا جانا چاہتا تھا یہ سین بھی میرا فیورٹ سین تھا اسے اپ پوری سیریز کا بیسٹ سین بھی کہہ سکتے ہیں …. اس کا لنک
https://youtu.be/JvJbJgwnNcg

اسکے بعد سیریز کا سیکنڈ بیسٹ سین وہ لگا مجھے جہاں جاتے ہوئے ریگنار فلوکی سے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے اور فلوکی یہ سننے کے لیے ایک عمر گزار دیتا ہے جواب میں جذباتی ہوکے جس طرح فلوکی آئی لو یووو ریگنار لوتھبروک کہتا ہے ایسا لگتا ہے جیسے تمام دیکھنے والوں کی طرف سے ہی کہہ رہا ہو 
ریگنار کی ایتھلسٹن سے محبت بھی متاثر کن ہے بلکہ سیریز کی جان ہے .
ریگنار کا پیرس میں اپنی موت کا ڈرامہ کرکے داخل ہونا بھی نہایت حیران کن تھا جہاں لگ رہا تھا اس بندے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا گاڈز بھی نہیں …

اسکے علاوہ رولو کا پیرس میں ریگنار کو دھوکہ دینا جہاں ریگنار شدید غم اور بیماری کی حالات میں واپس جاتے ہوئے کہتا ہے …
”When everyone wanted you dead, i kept you alive! And this is how you repay my love ? You hurt me brother, you hurt me…”
مجھے نہیں لگتا کہ ریگنار جیسے ہیرو سے کوئی یہ سن کر آبدیدہ نہ ہوا ہے تقریبا” سب دیکھنے والے ہی ایک بھائی کا بھائی کو دھوکہ دینے پر یہاں ہرٹ ہوئے ہونگے … اسکے بعد مجھے رولو سے شدید نفرت ہوگئی تھی میرے سامنے اسکا کردار مانند پڑ گیا تھا….
ریگنار اور رولو کے بعد جو سیزن کا مضبوط کردار تھا وہ ریگنار کی بیوی لیگارتھا کا تھا مگر جس وقت اس نے ریگنار کو چھوڑا مجھے وہ متاثر کرنے میں ناکام رہی …

ریگنار کا کردار ایک وسیع کردار ہے اس کردار کو اس سے جڑے لوگوں سمیت بیان کرنے کی کوشش تو کی مگر بیان کرنے سے دل مطمئن نہیں ہوسکا … اس لیے ریگنار کی زندگی کی کچھ جھلکیاں اس کلپ میں ملاحظہ کرلیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button