غیرت……..تحریرعبدالروف جمالی
..!!
سوچ سوچ که تھک گیا که کهاں سے شروع کروں, الفاظوں کا چناؤ کیسے کروں, کس طرح بیان کروں اس لفظ کو سمجھ میں آ سکے.!!
مینے غیرتمند شخص بھت هی کم دیکھے هیں پر ان میں بھی مینے اصل غیرت بی بھت هی کم دیکھی ابھی تک..!!
یه هے کیا اور کهاں جنم لیتی هے اور اس کی اهمیت کیا هے.!!
عزت اور غیرت دو الگ احساسات هیں جو انسان کی زندگی میں برابر کی بنیاد پر چلتے رهتے هیں.!! اپنی عزت کی حفاظت کرنے کا نام غیرت هے, اپنے معیار سے گر جانا یا پهر معیار کے مخالفت حالات کے احساس میں جینا غیرت هے, اگر تمهیں اپنی عزت پیاری هے اور اس عزت پر کوئی وار کر رها هے اور تمهیں تکلیف هو رهی هے تو تمهارے اندر غیرت هے, اور اگر تمهیں کوئی تکلیف نهیں هو رهی هے تو معاف کرنا تمهیں هونے میں شرم نهیں آئی تو مجھے کهنے میں بھی شرم نهیں آنی چاھئے که تم بےغیرت هو, مطلب تمهیں اپنی عزت پر جو وار هوا اس پر بھی تکلیف نهیں هوئی..!!
آج کل مینے کافی اشخاص کو دیکھا هے که جب وه ایک دوسرے سے مخاطب هوتے هیں تو گالی دیتے هیں, مینے کسی سے پوچھا که فلاں شخص نے تمهیں گالی دی تمهیں برا نهیں لگا, اس نے کها نهیں وه میرا دوست هے, وه دوست جو سب کے سامنے تمهیں گالیاں دے رها هے, پهر بھلے مذاق میں یا دوستی میں پر گالیاں گالیاں هی هوتی هیں, اور تم ھنستے هی جارهے هو, وه تمهارا دوست نهیں دشمن هے, جو تمهاری عزت نفس کو آھسته آھسته کچل رها هے, تمهاری ماں کو جن الفاظوں سے پکار رها هے, تمهاری بھن کے بارے میں کیا که رها هے, تھوڑا غور کرو اور تھوڑا شرم کرو که وه تمهاری غیرت کو دبا رها هے, اور تم اسے کچھ بھی نهیں کهتے, روکتے بھی نهیں هو کیوں که وه تمهارا دوست هے, اور لعنت هو ایسی دوستی پر جو بیچ بازار میں , چلتی راه میں, یا کسی اور جگھ پر جب تمهیں ملے تو تمهیں گھٹیا الفاظ کهے یا پهر گالی دے..!!
اور جب کوئی اجنبی شخص تمهیں گالی دیتا هے تو تم بھڑک اٹھتے هو, تمهارے الفاظ یه هوتے هیں که میاں تمیز سے بات کرو, دوباره گالی مت دینا,
کیوں…..!!!!
کیوں اس اجنبی کی گالی برداشت نهیں هو رهی هے, کیوں که هم بے غیرت تھوڑی هیں که جو آئے اور جیسی چاهیں گالیاں دیتا رهے, هاں نا…!!!
باطنی مطلب یه هوا که همیں اپنے دوست هی بے غیرت بنانے کا حق رکھتے هیں باقی نهیں..!!
ان دوستوں سے تو تمهارے لئے وه اجنبی شخص اچھا نکلا جس نے کم از کم گالی دے کر تمهاری سوئی هوئی غیرت کو جگا دیا که تمهارے اندر اب بھی غیرت موجود هے.!!
بس اپنی اور اپنے جیسے اور کی عزت پر حمله نه کرنا هی غیرت هے,عزت کی حفاظت کرنے کا نام هی غیرت هے.!!
قرآن پاک کی مجھے آیت کا ترجمه یاد آرها هے که
الله پاک غیرتمند هے اور غیرتمندوں کو پسند کرتا هے..!!
اب الله پاک کس چیز پر غیرت کرتا هے, صرف ایک هی چیز هو سکتی هے اپنی عزت پر.!! وه رب العزت هے اور عزت و عظمت پر اس کی طرف سے کوئی کمپرومائز نهیں هے, نه اپنی عزت پر اور نه هی ان کی عزت پر جو الله پاک کو پیارے هیں..!!
غیرت انسان کی سب سے اهم خاصیت هے جو که الله پاک کی طرف سے ایک اعزاز هے , هر چیز کا سوده کیا جا سکتا هے, لیکن غیرتمند شخص کبھی بھی اپنی عزت کا سوده نهیں کرے گا, کسی ظالم کے آگے جھکے گا نهیں, اس کے ھاتھ پر بیعت نهیں کرے گا کیوں که یه اس کی عزت, مان اور شان کے خلاف هے.!! کٹ جائے گا پر اپنی عزت پر کھیل جائے گا..!! اور شاید حضرت علی کرم الله وجهه کا قول پاک هے که دوزخ میں ان لوگوں کی تعداد بھی بھت هوگی جو بے غیرت هیں..!