غیرت……..تحریرعشاق لطیفی
غیرت وہ ہے جو نافرمانی کرنے نہیں دیتی۔۔ کسی کے سامنے دستِ سوال پھہلانے نہیں دیتی۔۔ غیرت وہ ہے جو مومن کو ظالم کے سامنے جھکنے نہیں دیتی۔۔ غیرت ضمیر سے ہے۔۔۔ غیرت وہ ہے جو انسان کو دوسرے انسان کا درد محسوس کرواتی کے اسے چین سے بیٹھنے نہیں دیتی۔۔ غیرت وفاداری کے آداب سکھاتی ہے۔۔ غیرت مند کو خالق کی نافرمانی سے شرم آئے گی۔۔ مخلوق کا حق کھانے سے شرم آئے گی۔۔ غیرت مند وہ ہے جو کسی کاحق نہ کھائے۔۔ غیرت ایک عظیم چیز ہے جس ہم نے معاشرے کے لحاظ سے ڈھال کے اس کے معیار بھی اپنی پسند کے بنا ڈالے ہیں۔۔۔
ہم لوگوں کو غیرت سے، ہمیشہ غیرت
غیرت ایمان سے ایمان میں غیرت ہے۔۔۔ کے نام پر قتل ہی یاد آتے ہیں۔۔ تو اس کی وجہ ہمارا غلط نظام ہے۔۔ کیوں کے ہم پسند کی شادی سے محبت سے غیرت آتی ہے۔۔ اور اسے شرم کی بات سمجھتے ہیں۔۔ جب کے قران میں واضع ہے کے جو تمہیں پسند ہو اس سے شادی کرو۔۔ لیکن پسند آپ کو نہیں گھر والوں کو ہی کرنے کا حق ہے یہ ماں باپ کی طرف سے حق تلفی ہے جس کا نتیجہ ہے لڑکیاں بھاگنا۔۔ پھر کچھ بچ جاتی ہیں (بہت کم) اکثر ماری جاتی ہیں۔۔۔ لڑکے بھی ساتھ مارے جاتے ہیں، فقط لڑکیاں ہی نہیں۔۔۔
بھاگ کر شادی ہوتی ہی کیوں ہے آخر؟
اس وجہ سے کے ان لوگوں کو کوئی امید نہیں ہوتی ماں باپ سے بالکے انہے یقین ہوتا ہے کے ہمیں اجازت نہ دی جائے گی۔۔ لڑکی تو بول ہی نہیں سکتی اس معاملے میں۔۔ اسے بچپن سے یہ محسوس کروایا جاتا ہے کے ایسا خیال تک لانا نہیں کبھی۔۔۔
اس کے نتیجے میں آخر جان ہتھیلی میں لیکر نکل پڑتے ہیں پھر قتل ہوجائیں یا بچ جائیں ان کا نصیب۔۔۔ یہ معاشرے کی ایک برائی ہے جو کبھی ختم نہ ہوگی جب تک ہم اولاد کو اپنے حقوق نہ دیں گے۔۔۔
اگر محبت پر غیرت ہے تو نارمل نکاح پر کیوں نہیں۔۔؟ مرد تو دونوں مرد ہی ہوتے ہیں۔۔ اگر یہی غیرت ہے پھر اپنی لڑکی کسی کو دینی ہی نہیں چاہئے بالکے پیدا ہوتے ہی اسے دفن کر دیں۔۔۔ یہ حمیۃ الجاہلیت ہے۔۔۔ہر معاشرے میں غیرت کےمعیار ہیں۔۔ اور ان کی پیروی جو کرتا ہے وہ لوگوں کی نظر میں غیرت مند۔۔ حقیقی غیرت وہ ہے جو علم سے ہو۔۔ ایمان سے ہو۔۔جو حق سچ پر قائم رکھے اور عظمت سے زندہ رکھے۔۔