کتاب : تلاش
باب 9 : کریش سولائزیشن
ٹرانسکرپشن : افزا فاطمہ
قرآن اور سائنسی علوم
قرآن سے متعلق شماریات جمع کرنے والوں کا کہنا ہے :
1- قرآن میں اللہ کے حقوق سے متعلق کل 193 آیات ہیں.
2- بندوں کے حقوق سے متعلق 673 آیات ہیں.
3- کائنات سے متعلق سائنسی علوم پر 750 آیات ہیں.
ان آیات میں مندرجہ ذیل موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے :
1- آسمان اور دنیا کی پیدائش پر غوروفکر کا بیان.
2- آفتاب کی پیدائش کی حکمتوں پر غوروفکر کا بیان.
3- چاند کی پیدائش کی حکمتوں کا بیان.
4- زمین کی پیدائش کی حکمتوں کا بیان.
5- سمندری پیدائش کی حکمتوں کا بیان.
6- پانی کی پیدائش کی حکمتوں کا بیان.
7- ہوا کی پیدائش کی حکمتوں کا بیان.
8- آگ کی پیدائش کی حکمتوں کا بیان.
9- انسان کی پیدائش کی حکمتوں کا بیان.
یہ تو کائناتی موضوعات ہیں جن پر قرآن ہمیں غوروفکر کی دعوت دیتا ہے. پوری بات نہیں بتاتا, اشارات دیتا ہے, راستہ سمجھاتا ہے. ہمیں تلاش پر مائل کرتا ہے. پنجابی شعر کے مصداق پلا مار کر دیا بجھاتا ہے اور آنکھ کے اشارے سے بات کرتا ہے. یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں. قرآن تو برملا کہتا ہے کہ لوگو! ذرا دیکھو, غور سے دیکھو. سوچو, سمجھو, دیکھو تو ہم نے کیا کیا تخلیق کیا ہے. جان لو کہ یہ کائنات ہم نے اس لیے تخلیق کی ہے کہ تم اسے تسخیر کر سکو.