Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 12 : دشمنی یا خوف

ٹرانسکرپشن : سحرش حنیف

محروم

میں نے ڈاکٹر سے پوچھا : ” ڈاکٹر یہ بتاؤ کہ تو جو اتنے سال امریکا رہی ہے، وہاں بھرپور زندگی گزاری ہے۔”
“اونہوں۔” اس نے میری بات کاٹ کر کہا : “امریکا میں سب کچھ میسر ہے، سب کچھ، لیکن بھرپور زندگی نہیں ہے۔ وہ لوگ بھرپور زندگی سے محروم ہیں۔”
“ارے۔” میں نے کہا : “یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ انہیں سب کچھ حاصل ہو لیکن بھرپور زندگی سے محروم ہوں۔پتا نہیں ایسا کیوں ہے، لیکن ایسا ہے۔” اس نے جواب دیا : “ان کی زندگی میں صرف دو چیزیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔ کام، کام، کام اور پھر وہ کام اور تفریح کے چکر میں ایسے پھنسے ہوۓ ہیں کہ انھیں کبھی فرصت نہیں ملی۔ انھیں مادیت نے چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے۔ اتنی فراغت نہیں ملتی کہ وہ سوچیں کہ یہ کام اور تفریح کا چکر کیا ہے، کیوں ہے، اس کا انجام کیا ہے، کیا مقصد ہے؟”
ڈاکٹر شمشاد سچ کہتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button