Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 13 : انوکھا شہنشاہ

ٹرانسکرپشن : فیضان احمد

بشریت اور ڈیوائن

” عیسائیت کہتی ہے کہ اگر کوئی تمہارے منہ پر تھپڑ مارے تو اسے دوسرا گال پیش کر دو۔ یہ بات بشریت کے منافی ہے۔ اسلام بشریت کے منافی نہیں۔ اسلام کہتا ہے، اگر کسی نے تم سے زیادتی کی ہے تو بے شک انتقام لو۔ یہ تمہارا حق ہے، لیکن صرف اتنی زیادتی کرو جتنی تم سے کی گئی ہے، اس سے زیادہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اگر تم معاف کرو تو یہ افضل ہے۔ ہر بات میں اسلام کا رویہ ایسا ہی ہے کہ اگر تم انتقام لینا چاہو تو تمہیں حق حاصل ہے بشرطیکہ جتنی زیادتی تم پر ہوئی ہے، اس سے نہ بڑھو، لیکن اگر معاف کر دو تو افضل ہے۔ اسلام بشریت کے تقاضے کو تسلیم کرتا ہے لیکن ساتھ ہی بشریت سے بے نیاز ہونے کی تلقین کرتا ہے۔ ایک ہاتھ بشریت پر ہے، دوسرا Divine پر۔
” اتنی وسعت ڈاکٹر کہ حد ہے۔ تم بتاؤ ڈاکٹر ! تم ساری عمر اسلام جیے ہو، کیا تمہیں سمجھ میں آیا ہے کہ اسلام کیا ہے؟”
ڈاکٹر امانت مسکرایا، بولا : “ممتاز ! میں تو صرف یہ سمجھا ہوں کہ اسلام کا مطلب ہے ” محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم”۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button