Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 12 : دشمنی یا خوف

ٹرانسکرپشن : ناہید خلیل

انقلابی مذہب

روس کے مشہور وزیراعظم خروشیف نے ایک دفعہ الجزائر کے انقلابیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا :
“اسلام اپنی انقلابیت کی حفاظت کرتا رہے گا کیونکہ اسلام انقلابی عوام اور انقلابی اقوام کا دین ہے. جسے یورپ کی جنگجویانہ صلیبی ذہنیت کے ہاتھوں اور مشکلات کا مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے .”
اسرائیل کے ایک سابق وزیر اعظم ، گوریاں نے ایک بیان میں کہا : ” میں بڑی شدت سے اس بات کا خطرہ محسوس کر رہا ہوں۔۔۔۔۔۔ اور ہم میں سے کون ہے جو یہ خطرہ محسوس نہیں کر رہا ,کہ ایسا نہ ہو کہ کل کلاں عالم عرب یا عالم اسلام میں ایک نیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہو جائے “.
اسلام قرآن اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا خوف ابھی اہل مغرب کے دلوں میں چھایا ہوا ہے. یہ کوی نئی بات نہیں باطل ہمیشہ حق سے خائف رہا ہے.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button