Talash by Mumtaz Mufti

کتاب: تلاش

باب 1 :جذبۂ احترام

ٹرانسکرپشن: شبانہ حنیف


کتنا بڑا المیہ ہے کہ میں 88 برس کا ہوگیا ہوں لیکن آج تک میری سمجھ میں نہیں آیا کہ مسلمان کا مطلب کیا ہے۔۔ میں نے علماء دین سے پوچھا ہے ، اسلامی کتابیں پڑھی ہیں ، لیکن بے کار۔۔ عالم بات کو اور بھی الجھا دیتے ہیں۔۔ کتابیں فلسفے چھانٹتی ہیں۔۔
نہیں نہیں ۔۔ میں غیر مسلم نہیں ہوں۔۔
اللہ کے فضل سے مسلمان ہوں۔۔
میں نے مسلمان گھرانے میں پرورش پائی ہے۔۔
45 سال سے میں اس ملک کا شہری ہوں جو آئین کے مطابق اسلامی جمہوریہ ہے۔۔
اس کے باوجود مجھے آج تک سمجھ نہیں آ سکا کہ مسلمان کا مطلب کیا ہے ؟
یقین کیجیے میں پڑھا لکھا فرد ہوں۔۔
کئی ایک ممالک کے مسلمان دیکھے ہیں۔۔ ان سے ملا ہوں ۔۔ اسلام پر ان کے لیکچر سنے ہیں۔۔
اس کے باوجود مجھے سمجھ میں نہیں آیا کہ مسلمان کا مطلب کیا ہے۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button