ممتاز مفتی کا شجرہ نصب
ممتاز مفتی بٹالہ کے مفتی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ ممتاز مفتی اور ان کے خاندان کے بارے میں جاننے کے لیے اکثر لوگ شجرہ نصب کی تلاش کرتے ہیں۔ یہ شجرہ نصب عاصم کلیا اور فتح محمد کلیار کے تعاون سے ویب سائٹ کو دستیاب ہوا۔
ممتاز مفتی کا تعارف پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
ممتاز مفتی کا فیس بک گروپ
https://facebook.com/groups/mumtazmufti
[Best_Wordpress_Gallery id=”48″ gal_title=”shajra”]
ممتاز مفتی کا اصل نام مفتی ممتاز حسین تھا۔ ممتاز مفتی 11 ستمبر1905ء بمقام بٹالہ (ضلع گورداسپور) بھارتی پنجاب میں مفتی محمد حسین کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم امرتسر ، میانوالی ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں پائی۔ میٹر ک ڈیرہ غازی خان سے اور ایف اے امرتسر سے اور اسلامیہ کالج لاہور سے بی ۔اے کیا۔ان کا پہلا افسانہ ‘‘جھکی جھکی آنکھیں’’ ادبی دنیا لاہور میں شائع ہوااوراس طرح وہ مفتی ممتاز حسین سے ممتاز مفتی بن گئے۔ ان کے کئی افسانوی مجموعے شائع ہوئے جن میں ان کہی، گہماگہمی، چپ، روغنی پتلے، اور سمے کا بندھن شامل ہیں۔علی پور کا ایلی اور الکھ نگری سوانحی ناول میں شمار ہو تے ہیں۔ جبکہ ہند یاترا ، لبیک جیسے سفر نامے بھی تحریر کیے اورخاکہ نگاری میں اوکھے لوگ ، پیاز کے چھلکے اور تلاش جیسی کتابوں کے خالق ہیں۔ آپ 27 اکتوبر 1995ء کو 91 برس کی عمر میں اسلام آباد میں وفات پاگئے