CALL ME BY YOUR NAME
نمرہ قریشی
فلم دیکھنے کے بعد جو چیز میرے ذہن میں چھائی رہی وہ امجد اسلام امجد صاحب کی لکھی یہ لائنز تھیں ،
محبت آگ کی صورت ،
بجھے سینوں میں جلتی ہے تو دل بیدار ہوتے ہیں
محبت کی تپش میں کچھ عجب اسرار ہوتے ہیں
کہ جتنا یہ بھڑکتی ہے عروس_جاں مہکتی ہے
دلوں کے ساحلوں پہ جمع ہوتی ہے اور بکھرتی ہے
محبت ، جھاگ کی صورت … محبت ، آگ کی صورت
Movie Name : CALL ME BY YOUR NAME ….
اس فلم میں بھی ہر طرف محبت کا سرور چھایا رہا یہ محبت کوئی عام محبت نہیں بلکہ پہلی نظر کی محبت تھی جو دونوں طرف تو تھی لیکن ایک کشمکش تھی کہ آیا اسے مجھ سے محبت ہے کہ نہیں لیکن شدید محبت ہو اور محبوب کو پتہ نہ ہو تو اظہار کی ہمت کرلینی چاہیے …. کیونکہ محبت کو اظہار کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے پہلے بھی اور بعد میں بھی ….
اظہار ہوا اور یہاں جو کیفیت چھائی رہی وہ اس شعر کی صورت بیان کرنا چاہوں گی کہ ،
ہم میں تم ، تم میں ہم گم ہوگئے
ہوتے ہوتے ایک ہم تم ہوگئے
اور یوں ایلیئو اولیور بنا اور اولیور ایلیئو
لیکن اس اظہار کے بعد جو آگ بھڑکتی ہے پھر ہر وقت ایک اندیشہ سا بھی ساتھ رہتا ہے ” جدائی ” کا پھر ایسی محبت میں تو مزید اندیشے بڑھتے ہیں کہ دنیا ایکسیپٹ کرے گی یا نہیں لیکن اس فلم میں ایسا کچھ نہیں اس میں ایک آئیڈیل باپ اور کیا کمال کنورسیشن رکھی گئی ہے باپ بیٹے کے درمیان کے آنکھیں بھیگ جاتی ہیں باپ کا رول پلے کرتے Michael Stuhlbarg کی اداکارہ آسکر سے بھی بڑی لگی ….
فلم آسکر ونر تو ہے ہی اور کیوں نہ ہو کہ یہ ایک پہلی نظر کی سچی محبت جو آبدیدہ کردیں پر ہے …. فلم کے ساونڈٹریکس پر میرا لکھنا سورچ کو دیا دکھانے کے مترادف ہوگا ، آسکر ونر اس مووی میں دونوں اداکاروں Timothée Chalamet اور Armie Hammer نے ایک دوسرے میں ڈوب کے اداکاری کی ہے کہ انکا ایک دوسرے کو ٹچ کرنا بھی دیکھنے والا فیل کرتا ہے فیس ایکسپریشنز ، ناراضگی ، اندیشے ، غصہ ، محبت ، کشمکش سب ہی تو محسوس ہوتے ہیں …..
یہ کہانی محبت ہے
اور کبھی کبھی محبت بھی کہانی بن جاتی ہے
اختتام دل تھام کر دیکھے گا ….
اختتام کے 4 منٹس پردہ سکرین کے اس طرف ایلیئو کا آگ کے شعلوں کے پاس بیٹھ کے خاموش آنسو بہانا اور اس طرف آپکے بے ساختہ گرتے آنسوؤں کی نذر میں کچھ اشعار کرنا چاہوں گی کہ ….
محبت درد کی صورت ،
گزشتہ موسموں کا استعارہ بن کے رہتی ہے
شبان ہجر میں روشن ستارہ بن کے رہتی ہے
منڈیروں پر چراغوں کی لویں جب تھرتھراتی ہیں
نگر میں ناامیدی کی ہوائیں سنسناتی ہیں
گلی میں جب کوئی آہٹ کوئی سایہ نہیں رہتا
دکھےدل کے لیے جب کوئی دھوکہ نہیں رہتا
غموں کے بوجھ سے جب ٹوٹنے لگتے ہیں شانے تو ،
یہ ان پر ہاتھ رکھتی ہے
کسی ہمدرد کی صورت _
گزر جاتے ہیں سارے قافلے جب دل کی بستی سے
فضا میں تیرتی ہے گرد کی صورت
محبت درد کی صورت
محبت ملے نہ ملے ، محبت جہاں بھی ہو چاہے آپکے ساتھ ہو ایسی شدید محبت کو مرنے نہیں دینا چاہیے یہ بھی ایک صحیفے کی طرح ہے جو ہر دل پر نہیں اترتی …. آپکے دل پر اتری ہے تو محفوظ کرلیں اور کبھی کبھی اس آگ کو بھڑکا کر پاس بیٹھ جائیے کہ دل پر ایک سکون کی سی کیفیت طاری ہوجائے گی ….
جب آپ یہ فلم دیکھیں گے تو ان اشعار کو اسی فلم کی تشریح کے طور پر ہی پائیں گے …. اور ایک بات کتابی شکل میں پڑھنے والوں کے لیے کہ کتاب پڑھنے والے لوگوں کا ماننا ہے فلم ہر طرح سے اپنی کہانی سے انصاف کرتی ہے ….
میری خواہش ہے اس فلم کو بھول جاوں اور دوبارہ ویسے ہی دیکھوں جیسے پہلی بار دیکھی ہے ….
IMDB : 7.9
Directed by Luca Guadagnino
Drama / Romanec / Lgbtq movie
Language English
18+