Last gathering at Mumtaz Mufti’s House
ممتاز مفتی کے گھر آخری محفل
15 مئی 2016، کو ممتاز مفتی ادبی ٹرسٹ اور ممتاز مفتی فیس بُک گروپ کے زیر اہتمام ممتاز مفتی کے گھر پر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ممتاز مفتی کے گھر پر آخری نشت تھی کیونکہ اب یہ گھر جس میں ممتاز مفتی کی یادیں زندہ تھیں ، فروخت کر دیا گیا ہے۔
محفل میں نہ جانے کیوں افسردگی در آئی تھی۔ ممتاز مفتی کے قریبی رفقاء ممتاز مفتی کے کمرے میں جاتے اور عکسی مفتی سے چھپ چھپ کر آنکھیں نم کرتے۔ سب جانتے تھے کہ عکسی مفتی اُداس ہیں مگر سب کوشش کر رہے تھے کہ یہ کھلا راز کسی پر ظاہر نہ ہو۔
شاید یہی اداسی تھی جس کی وجہ سے الصبح کچھ دوستوں نے محفل میں شریک ہونے سے معذرت کر لی۔ عکسی مفتی کے ساتھ محفل میں مسلسل شرکت کرنے والی ایک خاتون کو شنکیاری میں حادثہ پیش آ گیا، کچھ دوستوں کی طبیعت بگڑ گئی، اس نوعیت کے معاملات پہلے کی نشستوں میں نہیں ہوئے مگر شاید اسی کو روحانیت کہتے ہیں کہ جس کے نام پر (ممتاز مفتی) پر سب ملنے جا رہے تھے اُن کی روح یقیناً اداس ہو گی کیونکہ ان کی یاد جو کہ عکسی مفتی کے ساتھ گھر کی صورت میں زندہ تھی اب اُن سے الگ ہونے جا رہی تھی۔
محفل میں ممتاز مفتی کی بیٹی اور اُن کو گرو ماننے والے ابدال بیلا بھی شریک تھے۔ نہ جانے اُن کی موجودگی محفل کو مزید سوگوار کیوں بنا رہی تھی؟
اس موقع پر لی جانے والی چند تصاویر:۔
[Best_Wordpress_Gallery id=”25″ gal_title=”get together isb 15 may”]