فلموں پر تبصرے

MR.ROBOT (2015-2019)

نمرہ قریشی

Bonsoir Everyone,

MR.ROBOT ( 2015_2019 )
4 Seasons 46 Epies
Crime, Drama, Thriller

بوہمیئن راپسودی پر جب رامی ملک کو آسکر جیتتے دیکھا تو ذرا برابر خوشی نہ ہوئی بلکہ حیرت ہوئی اس بندے نے پہلے نامینیشن پر آسکر کیسے جیت لیا اور پھر میری یہ رائے اس وقت بدلی جب میں نے مسٹر روبوٹ دیکھنا شروع کیا ، اور اب میں چاہتی ہوں اس بندے کے نام ہر وہ ایوارڈ کیا جائے جو دنیا میں اپنا وجود رکھتا ہے ، کیا پرفارمنس کیا ایکٹنگ سب رامی ملک پر آکر ختم ہوتا ہے نہ صرف رامی پر بلکہ اس سیریز کے ہر ہر کردار نے اپنے کردار کو ایسے نبھایا کہ امر کردیا ،
تو جناب آپ نے یہ سیریز نہیں دیکھی تو آپکے سیریز لور ہونے پر سوالیہ نشان لگ سکتا ہے کیونکہ ایسی سیریز جو گزشتہ دہائی کی ٹاپ سیریز میں شمار ہوتی ہے نہ دیکھنا ایک بہت بڑا گناہ ہے لیکن ٹھہریئے اب بھی وقت ہے آپکے پاس کیونکہ !!!

کیا آپ جاننا چاہتے ہیں سسٹم کیا ہے؟
کیا آپ جاننا چاہتے ہیں سسٹم ہمیں کیسے کنٹرول کرتا ہے ؟
کیا آپ جاننا چاہتے ہیں سیاسی داو پیچ کیسے کھیلے جاتے ہیں ، کیسے بڑے ممالک دوسرے ممالک کو اپنے کنٹرول میں رکھتے ہیں ؟
کیا آپ ڈرامائی شکل میں چائنہ و امریکہ انویزبل وار دیکھنا چاہتے ہیں ؟
کیا آپ جاننا چاہتے ہیں ہیکنگ کیسے کام کرتی ہے ؟
کیا آپ جاننا چاہتے ہیں سائبر سیکیورٹی کیسے کام کرتی ہے؟
کیا آپ جاننا چاہتے ہیں سوشل انگزائٹی ، ڈپریشن ، ملٹیپل پرسنیلٹی کیسے کام کرتی ہے اور ہوموسیکشیولیٹی اور چائلڈ ایبیوز کیسے کسی پر اثرانداز ہوتا ہے اور یہ کیسے کسی انسان کی لائف برباد کرکے رکھ دیتے ہیں ؟
کیا آپ جاننا چاہتے ہیں ایک پاگل انسان کا پاگل پن اس پاگل انسان کو کیسے کنٹرول کرتا ہے ؟
سب سے بڑی بات کیا آپ کسی اداکار کو اداکاری کے معراج کو چھوتے دیکھنا چاہتے ہیں ؟
تو پھر دیر کس بات کی ! فورا” سے بیشتر یہ سیریز دیکھیں اور ان تمام سوالوں کے جواب تلاشیے پر حضرات گرامی یہاں سیریز سے سسٹم کے متعلق ایک بات آپکے گوش گزار کرتی چلوں تو دھیان سے پڑھیے ،

” They were so POWERFUL. They wrote the LAWS to benefit themselves. They GOT AWAY everything because they BANKED on us, all of us, to TRUST the SYSTEM. That was our VULNERABILITY and they took ADVANTAGE of it ”

تو ہم سب سسٹم کے بنےگئے جال میں بری طرح پھنسے ہوئے ہیں ،،سسٹم غریب کو امیر اور امیر کو غریب نہیں ہونے دیتا بلکہ یہ غریب کو مزید غریبی میں دھکیلتا اور امیر کو مزید امیر ترین بناتا چلاتا جاتا ہے ، مسٹر روبوٹ بھی اسی ظلم کے خلاف ورچوئل ورلڈ کے ذریعے اٹھایا گیا بہت سے دیگر موضوعات میں سے ایک موضوع ہے جسے پردہ سکرین پر بڑی خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے .

مسٹر روبوٹ امریکن سائبر سیکیورٹی ، سائبر کرائم یعنی ہیکنگ سے رلیٹڈ سیریز ہے جسکے چار سیزنز ہیں ، جس میں بڑی سے بڑی کمپنی یہاں تک ایف بی آئی کو بھی ہیک کرتا دکھایا گیا ہے ، اس سیریز کی ایک دلچسپ ترین بات یہ ہے کہ یہ نقلی ہیکنگ سسٹم نہیں دکھاتی جہاں ایک بٹن پر کلک کیا اور ہیکنگ کمپلیٹ بلکہ یہاں پردہ سکرین پر آپکو اصل ہیکنگ ، کوڈز ، الگارتھمز وغیرہ دکھاتی ہے کہ کیسے کسی سائٹ کسی کمپنی سسٹم کو ہیک کیا جاتا ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈائریکٹر صاحب نے کچھ ہیکرز اور سافٹ ویئر انجینیئرز کے ساتھ مل کر یہ سیریز تشکیل دی ہے جس میں ہیکنگ سے رلیٹڈ ٹرو کونٹینٹ دیکھنے کو ملتا ہے .
دوسری بات اس سیریز کو ڈائریکٹ تو سیم اسماعیل نے کیا ہے مگر بہت سی ایپیز کو پرڈیوس رامی ملک اور کرسچیئن سلیٹر نے مل کر کیا ہے .

ڈاریکٹر ، رائٹر سیم اسماعیل :
سیزیز کے لیکھ اور ڈائریکٹر مصری مہاجر سیم اسماعیل صاحب ہیں جنہیں اس سیریز نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا ، سیم اسماعیل کی محنت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اس نے نہ صرف سیٹ بلکہ بیک گراونڈ میں موجود ہر ہر چیز پر دھیان دیا اور اپنے مائنڈ سے ایسی ناقابل فراموش سیریز پردہ سکرین پر پیش کی جس سے لگتا ہے سیم اسماعیل ایک ریئیل جینئس بندہ ہے .

ایلیئٹ ایلڈرسن :
رامی کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار اوپر کرچکی ہوں لیکن رامی کی اس سیریز میں ایکٹنگ فیس ایکسپریشن ، درد ، خاموش ایکٹنگ کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ، سب سے بڑی بات رامی کو دیکھ کر ہی لگتا ہے یہ بندہ اصل ہیکر ہے چہرے اور بلیک ہوڈی ، ٹائٹ لپس سے ایسا لگتا ہے جیسے یہ کوئی بڑا ہیکر اور اوپر تمام بیان کردی بیماریوں کا شکار انسان ہے ، ان سب بیماریوں کے باوجود اپ سیریز میں اس کردار ایلیئٹ ایلڈرسن کو دیکھ کر حیران ہوجائیں گے کہ یہ بندہ اتنا ماسٹر مائنڈ کیسے ہے !! کسے علم تھا کہ آل سیف سائبر سیکورٹی کمپنی میں کام کرنے والا ایک عام سائبر سیکیورٹی انجینیئر آنے والے دنوں میں ای کورپ ( جسے وہ ایول کورپ کے نام سے بلاتا ہے ) سمیت دنیا کے مضبوط اور خطرناک ہیکر گروپ ڈارک آرمی کو اپنے ایف سوسائٹی گروپ کے ذریعے زمین بوس کرے گا .

مسٹر روبوٹ :
یہ وہ اداکار ہے جسے اس سیریز نے جلا بخشی یا یوں کہہ لیں کرسچین سلیٹر کے نام کو اس سیریز نے زندہ کردیا اب جب بھی مسٹر روبوٹ کا ذکر آئے گا وہیں اس اداکار کا ذکر ہوگا یا پھر جہاں کرسچین سلیٹر کا ذکر ہوگا وہیں مسٹر روبوٹ کے کردار کا ذکر ہوگا ، یہ وہ کردار ہے جسے لیکر اپ پوری سیریز میں کشمکش کا شکار رہتے ہیں کہ آیا اسے پسند کیا جائے یا اس سے نفرت کی جائے .

ڈارلین :
ایلیئٹ ایلڈرسن کی بہن کا کردار ادا کرنے والی یہ اداکارہ پوری جانفشانی سے کام کرتی نظر آئے گی ، یوں سمجھ لیں یہ ایلیئٹ ایلڈرسن کے بچنے اور ریئل دنیا میں آنے کا ایک راستہ ہے .

ٹیرل ویلک :
یہ شعر بلکل فٹ آتا ہے اس کردار پر کہ،
میں ہوش میں تھا تو اس پر مرگیا کیسے
یہ زہر میرے لہو میں اترگیا کیسے …. !!!!
اس سیریز کا میرا موسٹ فیورٹ مگر ایک کومپلیکیٹڈ کردار جو جب بھی سکرین پر رہا توجہ کا مرکز بنارہا ،

وائٹ روز :
چائنہ سائبر سیکیورٹی منسٹر در پردہ ڈارک آرمی کی بانی، یہ وہ کردار ہے جس کے بارے سمجھ نہیں آتا کہ یہ ” شی ” ہے یا ” ہی ” . یا پھر دونوں ہی ہیں مجھے اسکے دونوں کردار ہی اچھے لگے اور کیا خوبصورتی سے اس چائنئز اداکار نے یہ منفی کردار نبھایا کہ آئندہ آنے والی دہائیوں میں جسکا ذکر لازمی ہوتا رہے گا ،

اسکے علاوہ ای کورپ کا سی ای او فلپ پرائس ، اینجلا موس، ایف بی آئی ایجنٹ ڈومینیک ، گڈئین ، ایف سوسائٹی ورکرز ، ایک بدمعاش فرنارڈو ویرا ، ٹیرل کی وائف ، لیون کیا ہی شاندار اور اعلی اداکاری کرتے دکھائے گئے ہیں ان میں سے اکثر اداکاروں کے بولنے کا انداز اس قدر دلفریب ہے کہ اپ سین بار بار رپیٹ کرکے دیکھتے ہیں ….

یہ تو تھے تمام کردار تو اب مجھے نہیں لگتا اپ ایسا ماسٹر پیس مس کرنا چاہیں گے …
سیریز کی چند ایپیز ایسی ہیں جو اج تک کی سب سے بہترین اور مکمل ، بغیر کسی جھول کے اقساط گردانی جاتی ہیں خاص کر لاسٹ سیزن کی قسط نمبر 7 ، 12 اور آخری قسط . ان اقساط کو دیکھ اپ سوچ میں پڑ جاتے ہیں اتنا پرفیکٹ کام اتنا پرفیکٹ پلاٹ کیسے ممکن ہوسکتا ہے اس بات کا اندازہ اپ اس سے لگا سکتے ہیں کہ سیزن فور کی 7 اور لاسٹ ایپی کی ریٹنگز آئی ایم ڈی بی پر 9.9 ہے !
کیوں کہ یہ دونوں ایپیسوڈ ایسی ہیں جو پوری سیریز کے متعلق آپکی رائے چینج کرکے رکھ دیتی ہیں
اس سیریز کو میں 10 میں سے 12 ریٹنگز دوں گی کیونکہ 10 اسکے لیے بہت کم ہیں .

مسٹر روبوٹ سیریز 18 ایوارڈز کے علاوہ 2 بار گولڈن گلوب بیسٹ سیریز کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہے اسکے علاوہ 78 بار مختلف ایوارڈز کے لیے نامینیٹ ہوئی ہے کیونکہ یہ سیریز بریکنگ بیڈ کی طرح ماسٹر مائنڈ ورک اور ایسا سلو پوئزن ہے جو آہستہ آہستہ آپکی رگوں میں سرائیت کرتا چلا جاتا ہے اور اپ کب اس کے سحر میں مبتلا ہوجاتے ہیں پتہ ہی نہیں چلتا ،
ویسے میں پہلی ہی ایپی سے اسکے سحر میں مبتلا ہوگئی تھی یہ دوسروں کا تجربہ بیان کیا ?
شکریہ

_Nq

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button