لکھ یار

خانہ بدوش….. عادل مقبول

یہ خانہ بدوش کیا ہوتا ہے?
خانہ بدوش!… ہمم …تعریف بتاوں یا ترکیب?
دونوں بتا دو یار…
اچھا تو سنو …خانہ کا ایک معنی ہے گھر , دوش کے معنی ہے کاندھا اور حرف ب ان دو اسموں کو ملا کر مرکب توصیفی بنا رہا ہے…جس سے تعریف بنتی ہے کاندھے پہ گھر رکھنے والا… یعنی وہ لوگ جن کا کوئی مستقل ٹھکانہ نا ہو…
اوہ…صحیح…پھر گھر کی تعریف کیا ہوئی?
گھر کی تعریف…اصطلاحا سمجھ لو کہ ایسی جگہ جہاں انسان رہنا پسند کرے,سکون محسوس کرے اور جب یہ محسوسات ناسازحالات میں ڈھل جائیں تو خانہ بدوش نقل مکانی کرتا ہے…
ہممم..تو کیا یہ اصطلاح صرف انسانوں پر نافذ ہوتی ہے یا دوسروں پر بھی…
نہیں دوسرے جانوروں پر بھی اسکا اطلاق ہوتا ہے جیسے پرندے ہیں…اسی طرح اور دوسرے جانور..
نہیں میرا مطلب تھا کہ …کیا اسکا اطلاق غیر مادی چیزوں پر بھی ہوتا ہے..
مطلب?
مطلب یہ کہ کیا تعلقات خانہ بدوش ہو سکتے ہے? کیا ان سے منسلک جذبات ہو سکتے ہیں اگر ہاں تو پھر ناساز حالات میں ,اپنی بقا کے لیے , کیا رشتوں کی خانہ بدوشی سکون کا باعث بن سکتی ہے?

پیارے ایک بات یاد رکھو .. خانہ بدوش تب نقل مکانی کرتے ہیں جب حالات ناسازگار ہوں اور یہ ناسازی قدرتی ہو…خانہ بدوشوں کی پھیلائی ہوئی نہ ہو…جیسے…موسم کا بدلنا …پانی کا سوکھ جانا…اگر حالات کی خرابی, خانہ بدوش پھیلا رہے ہوں تو پھر نقل مکانی صرف بربادی ہے…صرف بربادی..
مطلب!!!..اوہ ..صحیح..میں سمجھ گیا..

عادل مقبول

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button