فیس بک گروپ

فیس بک پر مایا ناز ادیب ‘ممتاز مفتی’ کے نام سے ایک گروپ بنایا گیا ہے،جہاں ان کے چاہنے والے انکی لکھی باتوں اور انکے خیالات کو زیر بحث لاتے ہیں اور خدا کی تلاش میں سر گرداں ہیں. اس گروپ میں نہ صرف ممتاز مفتی بلکہ قدرت الله شہاب،اشفاق احمد،بانو قدسیہ اور دیگر خدا بین لکھاریوں کو بھی زیر بحث لایا جاتا ہے.اس کے علاوہ مذکورہ گروپ کے ممبرز کے لئے ہر ماہ ‘ممتاز مفتی’ کی ایک کتاب قابلیت کی بنیاد پر “ممتاز مفتی ادبی ٹرسٹ” کے تعاون سے تحفہ میں بھجوائی جاتی ہے۔
اسی گروپ کے توسط سے گروپ ممبزر کو ممتاز مفتی کے صاحب زادے عکسی مفتی سے ملاقات کا موقع ملا اور اس ملاقات میں ہی ممتاز مفتی ادبی ٹرسٹ اور ممتاز مفتی کی ویب سائٹ کی بنیاد رکھی گئی۔ اس ملاقات کی چند تصاویر بھی اس صحفہ پر شئیر کی جا رہی ہیں۔
ہم خصوصی طور پی عکسی صاحب کے بہت مشکور ہیں کے انہوں نے ہر قدم پے ہمارا ساتھ دیا اور اپنی موجودگی سے اس گروپ کی رونق کو برقرار رکھا۔ ہماری کوشش ہو گی کہ گروپ کہ ذریعے ممتاز مفتی کی اعلیٰ سوچ کو نوجوان نسل تک پہنچائیں اور علمی بحث کو فروغ دیں۔

درجہ ذیل لنک کے ذریعے آپ بھی ممتاز مفتی فیملی کا حصہ بنیں

http://facebook.com/groups/mumtazmufti

سیدہ سائرہ

گروپ ایڈمن

 ستمبر 2015 کو ہونے والی محفل کی چند تصاویر

 


 مئی 2015 کو ہونے والی محفل کی چند تصاویر


مارچ 2015 میں ہونے والی محفل کی تصاویر

 

 

3 Responses

  1. سالک وٹو says:

    اللہ سوہنا ہم سب کو مفتی صاحب کےاس مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق دے۔سب دوستوں کو چاہیے کہ اپنے حلقہ احباب میں مفتی ازم کا عام کریں

  2. shujait Hussain says:

    mufti sb unbyanable

Leave a Reply

Your email address will not be published.