ڈرامہ سیریل: یہ دل میرا.. تبصرہ:سیدہ شائستہ بتول
عینا میری بات مان جاو ۔جب امان اللہ کو تھائی فوڈ پسند ہیں تو اسی سے اندازہ لگا لو کہ وہ کتنا نفسیاتی ہوگا۔۔ایک بار میں اپنی ریشین دوست کے گھر دعوت پر گئی ۔اس نے مجھے ریشین سیلڈ پیش کیا ۔۔یقین مانو ایک چمچ کھاتے ہی مجھے ابکائی آنے لگی کیونکہ اس میں کچی مچھلی شامل تھی ۔۔بڑی مشکل سے خود کو کنڑول کیا ۔۔
تم بھی سنبھل جاو ۔مجھے امان اللہ سے کسی بھی قسم کی اچھائی کی کوئی امید نہیں ہے اب بھی وقت ہے انکار کردو۔۔
جی ہاں یہ وہی سجل اور احد ہیں جو آجکل وہ دل میرا ڈرامہ میں عینا اور امان اللہ کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔۔یہ خوبصورت ڈرامہ فرحت اشتیاق کی تحریر ہے ۔۔کہانی کے مرکزی کردار اپنے ماضی میں ہونے والے ناگہانی آفات و واقعات کے زد میں آنے کی وجہ سے نفسیاتی مریض بن چکے ہیں ۔۔عینا اپنا علاج نفیساتی ڈاکٹر سے بھی کروا رہی ہے اور وہ میر قمر زمان کی اکلوتی اور لاڈلی بیٹی ہے جسکو چھینک بھی آجائے تو پورے گھر میں کہرام مچ جاتا ہے جبکہ امان اللہ کے والدین کی وفات اسکے بچپن میں ہی ہوچکی ہے ۔
یہ سٹوری بظاہر سادہ لیکن تجسس سے بھرپور ہے ۔۔امان اللہ کی والدین کی ڈیتھ میں کہیں نا کہیں عینا کے باپ کا کوئی ہاتھ ہے یہ میرا ذاتی خیال ہے جسکا بدلہ لینے کے لئے امان اللہ عینا سے شادی کر رہا ہے ۔۔۔
باقی کا تبصرہ اگلی اقساط کو دیکھنے کے بعد کروں گی ۔۔