لکھ یار

ممتاز مفتی کے نام خط

السلام علیکم ورحمتہ اللہ سب سے پہلے تو میں آپ کی خیر و عافیت معلوم کرنا چاہوں گا میں الحمدللہ بخیر و عافیت ہوں اور آپ کی خیریت نیک مطلوب ہے اور اس کے بعد آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ آپ کے نام نامی گروپ میں ہماری موجودگی اور یہاں سے اتنے اچھے لوگوں کا مل جانا واقعتا بہت غنیمت ہے وہ بھی اس افرا تفری کے دور میں جہاں ہر ایک صرف خود کی ذات کو مد نظر رکھتا ہے لیکن آپ کے نام کے اس گروپ میں مجھے ایسے ایسے لوگ ملے جو در حقیقت دوسروں کے جینے سے ہی جیتے ہیں جن کو دوسروں کے دکھ اپنے لگتے ہیں جو دوسروں کو خوش دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور دوسروں کے جینے کا سہارا بنتے ہیں یہاں آپ کے سامنے ان کے نام کا ذکر کرنا کچھ عجیب لگے گا سو ناموں کو چھوڑ دیتے ہیں اور پھر آپ کی تحریریں میں نے زیادہ تو نہیں پڑھی لیکن صرف ایک کتاب جو مجھے ممبر آف منتھ بننے کی خوشی میں ملی وہ سرسری سی پڑھی لیکن جو بھی پڑھا کمال لگا اور آپ کی خوبیوں کا معترف ہوا ورنہ اس سے پہلے ایک عام ادیب سمجھا تھا کچھ جگہیں سمجھ میں نہیں آئیں لیکن امید ہے جیسے جیسے پڑھتا جاؤں گا سب سمجھ آتی جائیں گی باقی آپ کے نام کے توسط سے جمع ہونا اور ایک دوسرے سے ملاقات کرنا مجھے بہت پسند ہے دیکھتے ہیں یہ خواہش میری کب پوری ہوتی ہے امید ہے جلد پوری ہوگی اور میں بھی پھر بجا طور پر کہہ سکوں گا کہ میں بھی ممتاز مفتی واسیان سے مل چکا ہوں آخر میں دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ اجازت طلب کروں گا والسلام علیکم ورحمتہ اللہ احقر آصف فاروق رہائش کراچی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button