Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 10 : گلاب کا پھول

ٹرانسکرپشن : مظہر علی انصاری

اللہ کی ریت

صاحبو ! اللہ نے خود اس ریت کو اپنا رکھا ہے۔ ڈال ڈال سے، پات پات سے، ذرے ذرے سے جھانک رہے ہیں۔ لیکن سامنے پڑے پر دھیان نہیں جاتا۔ کراچی کے بزرگ مولوی ایوب جو گلی گلی کپڑا بیجا کرتے تھے، بہت بڑے مفکر تھے۔ سچی بات بے دھڑک کہہ دیتے تھے۔ کہتے تھے ہمارے چاروں طرف وہ براجمان ہیں۔ پتے پتے سے جھانک رہے ہیں لیکن ہمیں دکھائی نہیں دیتے۔ میاں شکر کرو دکھائی نہیں دیتے. جو دکھائی دینے لگیں تو سب کچھ سپاٹ ہو کر رہ جائے. رنگ رہے نہ روپ، دین رہے نہ دنیا. بس اللہ ہی اللہ ہو جائے. صاحبو ! ایسا لگتا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے کیونکہ سامنے دھری بات لوگوں کو نظر آنے لگی ہے.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button