Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 10 : گلاب کا پھول

ٹرانسکرپشن : مظہر علی انصاری

مستقبل کا مذہب

خبریں آ رہی ہیں کہ یورپ میں لوگ دھڑادھڑ مسلمان ہوتے جا رہے ہیں. یہ خبریں حیرت انگیز ہیں، اس لئے کہ یورپ اور امریکہ میں عرصہ دراز سے اسلام کے خلاف بڑی متعصب رائے عامہ پائی جاتی ہے اور وہاں کی لائبریریوں میں مذہب کے متعلق وافر لٹریچر موجود ہے ماسوائے اسلام کے. اس کے باوجود لوگ دھڑادھڑ مسلمان ہوتے جا رہے ہیں.
9-9-94 کانوائے وقت ہی لیجیے. اس میں انگریزی خبروں کے صفحہ میں ایک خبر درج ہے جسے نوائے وقت نے The News سے نقل کیا ہے اور دی نیوز نے لندن کے سنڈے ٹائمز سے لیا ہے. خبر تو لمبی ہے مگر اس کا پہلا پیراگراف ملاحظہ ہو؛
LONDON: Thousands of British women are becoming Muslims in a trend that has baffled feminists and caused concern to Christians. Of an estimated 10,000 British converts to Islam over the past decade. Most are single educated women. Doctors, College lecturers and lawyers have converted to the region. That is traditionally seenas being oppressive to women, says a report in Sunday times.
صاحبو! یہ جو میں نے کہا ہے کہ ایک بہت بڑا بھید کھل گیا ہے، روز بہ روز کھلتا جا رہا ہے کہ ساری دنیا کے پڑھے لکھے سمجھدار لوگوں نے یہ جان لیا ہے کہ مستقبل قریب میں اسلام کے سوا کوئی مذہب قبول نہ ہوگا. یہ بات صرف میں ہی نہیں کہہ رہا، میری کیا حیثیت ہے کہ اتنی بڑی بات کہہ دوں، دنیا کے بڑے بڑے با حیثیت عالم نو مسلم یہ بیانات دے رہے ہیں. مثلاً چند ایک بیانات سے مختصر اقتباسات پیش کرتا ہوں.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button