Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 10 : گلاب کا پھول

ٹرانسکرپشن : مظہر علی انصاری

جاپان کے مسٹر موری ، امریکہ کے نامور مفکر اور اہل قلم پروفیسر بینل

جاپان کے مسٹر موری:
ان کا اسلامی نام علی محمد موری ہے۔ انھوں نے 1960میں اسلام قبول کیا تھا۔ لکھتے ہیں کہ : میں پورے وثوق کے ساتھ کہتا ہوں کہ دنیا کو جتنی ضرورت اسلام کی آج ہے، شاید پہلے کبھی نہ تھی۔ اگر دنیا اسلام کی نعمت کو قبول کر لے تو سرزمین ارضی امن و راحت کا لازوال نمونہ بن سکتی ہے اور دکھوں اور بلاؤں میں گھرا ہوا یہ کرہ باغ جنت میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
امریکہ کے نامور مفکر اور اہل قلم پروفيسر بینل:
ان کا اسلامی نام عبداللہ بینل ہے۔ لکھتے ہیں : موجودہ سائنسی دور میں اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو ترقی یافتہ دنیا کا ساتھ دے سکتا ہے.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button