Kogustaki Mucize ( Miracle In Cell No.7 )
نمرہ قریشی
Movie Name : 7 Kogustaki Mucize ( Miracle In Cell No.7 )
Language : Turkish ( English Subtitle )
IMDB : 8.3
Passenger, born of a mother
Did you love this world when you laid eyes on it?
Some are big ,
Some are bugs,
Some are slaves,
Have you ever wandered nd asked why?
خدا ہمیں اس دنیا میں بھیجتا ہے اپنے حصے کی زندگی گزارنے کے لیے ، ہر انسان کو اسکا رول ملتا ہے اور وہ پلے کرکے اس جہان فانی سے کوچ کرجاتا ہے ، کچھ بدقسمتی کی زندگی جیتے ہیں کچھ خوش قسمتی کی کچھ اپنے ہونے کا مقصد تلاشتے زندگی گزار دیتے ہیں کچھ کو جینے کا مقصد مل جاتا ہے مگر ان سب کی قسمت میں ایک چیز “موت” لکھ دی جاچکی ہوتی ہے ،
We are All passengers, we come nd we go
دنیا میں آئے ہیں تو جانا بھی ہے ، جانے کی تیاری کتنی ہے ؟
اس کا جواب آپکو سیل نمبر 7 کے قیدیوں کو دیکھ کر ملے گاکہ گناہ گار اپنے گناہ کا ازالہ کیسے کرتے ہیں اور پچھتاوے سے ابدی سکون کیسے حاصل کرتے ہیں …
دنیا میں آئے ہوئے ان تمام کرداروں میں اس سب کے باوجود کچھ کردار ایسے ہیں جو اٹوٹ ہیں اپنے حصے کی زندگی گزارنے کے بعد بھی اس دنیا میں باقی رہ جاتے ہیں …
ان کرداروں میں ایک باپ کا کردار بیٹی کے لیے اور ایک بیٹی کا کردار باپ کے لیے ہے چاہے قسمت کتنی ہی ستم ظریفی دکھائے اس محبت میں کمی نہیں آپاتی یہ فلم بھی باپ بیٹی کی محبت پر ہے …
ایک بیٹی وہ بھی اپنے والد کی لاڈلی بیٹی ہونے کی وجہ سے ( ہر بیٹی اپنے والد کی لاڈلی ہوتی ہے ) یہ فلم دیکھتے ہوئے اگرچہ یہ فلم ہماری زندگیوں سے بلکل الگ ہے مگر محبت وہی ہے دیکھ کر پل پل رونے پر مجبور کرتی ہے …. یہ ایک ایسی فلم ہے جو پتھر دل انسان کے دل کو بھی موم کی طرح پگھلا کر رکھ دیتی ہے …
فلم ایک دماغی کمزور مگر باپ کے فرض سے آشنا مہمت اور اسکی بیٹی اووا اور فاطمہ دادی کے گرد گھومتی ہے جو ترکی کے قصبے میں رہائش پذیر ہیں … ایک ملٹری آفیسر کی لڑکی مہمت کے ساتھ کھیلتے کھیلتے حادثاتی طور پر پہاڑیوں سے گر کر مرجاتی ہے جسکی وجہ سے مہمت کو پھانسی کی سزا سنائی جاتی ہے ….
سزا کے بعد سیل نمبر 7 میں آنے اور وہاں رہنے ، باپ بیٹی کی محبت ماں اور بیٹے کی محبت اور مہمت کی حالت دیکھ کر آنسو چھلک پڑتے ہیں … ایک دماغی کمزور انسان جو اپنا دفاع نہیں کرسکتا طاقتور کے ظلم کا شکار ہوجاتا ہے …
سیل نمبر 7 کے قیدیوں کا کردار اس سب میں بہت نمایا ہے اپ اس ریویو کےشروع کی لائنز سے اندازہ لگاسکتے ہیں …
مزید اس فلم پر نہیں لکھنا چاہتی کہ میرے پاس باپ بیٹی کی جدائی ، ملنے پر ایک دوسرے سے محبت اور باپ کی پھانسی سے بے خبر بیٹی کی کیفیت لکھنے کے لیے الفاظ نہیں …
اختتام کے لیے بس اتنا کہوںگی کہ
شدت سے رونے کے بعد جس طرح ہر منظر صاف دکھائی دیتا ہے آنکھیں دھوکر صاف ہوجاتی ہیں ، بارش کے بعد جیسے پوری فضا نکھر جاتی ہے ایسا ہے اختتام لیکن بینائی کو دوبارہ پانے کے لیے جو قیمت چکانی پڑتی ہے جو آنسو بہانے پڑتے ہیں بحرحال اختتام وہ قیمت وصول کرکے ہی روشنی بکھیرتا ہے ….
سنا ہے یہ کورین فلم کا ریمیک ہے مگر ترکی اداکاروں نے جو بہترین کام اس فلم میں کیا مجھے نہیں لگتا مجھے کورین مووی دیکھنے کی ضرورت پڑے گی … اور پہلی دفع ایسا ہوا کہ ترک زبان مجھے اپنے دل کے اتنے قریب محسوس ہوئی کہ سمجھ آنے لگی جیسے یہ میری اپنی زبان ہو ❤ سیل میں ڈنر کے دوران گایا گیا ترکش سونگ Passenger born of a mother مجھے بیحد پسند آیا مگر بہت تلاشنے کے باوجود کہیں نہ ملا 💔
نوٹ : اگر اپ کچھ بیحد اچھا دیکھنے کی تلاش میں ہیں تو یہ فلم آپکے لیے ہے .
شکریہ 😊