DEATH NOTE Netflix series
نمرہ قریشی
DEATH NOTE
Netflix series
Language : Japanese
Available in English Subtitle
Genres : Animation / Crime / Drama / Fantasy /Mystery / Thriller
Epies : 37
IMDb Ratings : 9
نوٹ : چونکہ یہ سیریز اوریجنل جیپنیز میں ہے تو اس سے کاپی کردہ اسی نام کی فلم کی طرف مت جائیے گا کہ وہ دیکھنا فضول ہے …..
میری زندگی میں پہلی دیکھی گئی یہ anime سیریز ہے جو سیریز پر بات کرتے دوران احمد حسن سندھو نے سجسیٹ کی اور مین نے دیکھنے کی ٹھانی … جوں جوں دیکھتی گئی اس سیریز کے ساتھ اٹیچمنٹ سی ہوگئی اور دل ہی دل میں احمد کا شکریہ بھی ادا کیا ( اب شکریہ یہاں پڑھ لینا احمد ) جب یہ سیریز ختم ہوئی تو اپنے پیچھے اداس کرنے کے ساتھ بےشمار موضوعات سوچنے کے لیے دے گئی … بھلے انسان کتنی ہی چیزوں کے پیچھے بھاگے اسکی قسمت میں موت ضرور لکھی ہوئی ہوتی ہے ہزاروں لوگوں کو انصاف دلائے چاہے ہزاروں لوگوں کے ساتھ ناانصافی کرے اپنے بیسٹ سکلز یوز کرے پھر بھی وہ نہیں رہے گا …
خیر اس سے پہلے کہ جذباتی باتیں زیادہ ہوجائیں مجھے سیریز کے بارے اور اس سے جڑے کچھ حقائق آپ سب کو بتانا چاہیے …
یہ اوریجنل جیپنیز لینگویج سیریز ہے لیکن انگلش سبٹائٹل موجود ہے … اپ نے اج تک کرمنل انویسٹیگیشن پر بےشمار چیزیں دیکھ رکھی ہونگی لیکن میں پورے یقین کے ساتھ کہوں گی کہ ڈیتھ نوٹ جیسا سیزن اپ نے اج تک نہیں دیکھا ہوگا …. جس طرح کیمرہ کیریکٹرز کے ارد گرد گھومتا ہے اور کیریکٹرز کے دماغ میں چلتی باتیں آواز بن کر ابھرتی ہیں ساتھ بیک گراونڈ میوزک انکی آنکھوں میں چمکتی لائٹس ایک دوسرے کے دماغ کی باتوں تک پہنچ کر بھی بے یقینی کی کیفیت اپنے سحر میں بڑی مضبوطی سے جکڑ لیتی ہیں اور یہی چیز انسانوں کے کرداروں سے کہیں زیادہ ان اینم کیریکٹرز میں دلچسپی پیدا کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے …
ہمارے یہاں جنہیں فرشتہ کہا جاتا ہے انہیں جیپنیز میں شینیگھامی کہتے ہیں … یہ سٹوری بھی ایک ایسے ہی شینیگھامی ریوک سے شروع ہوتی ہے ریوک جو ایک ڈیتھ اینجل عزرائیل یا یمراج جو ڈیتھ نوٹ پر لوگوں کے نام لکھ کر انہیں مار مار کر اکتا جاتا ہے اور نوٹ زمین پر پھینک دیتا ہے … زمین پر یہ نوٹ ایک لڑکے لائتو ینگامی کو ملتا ہے اور کہانی یہاں سے دلچسپ موڑ لینا شروع ہوتی ہے …
آگے کچھ بتاوں اس سے پہلے ڈیتھ نوٹ بارے کچھ ضروری باتیں نوٹ کرلیں …
ڈیتھ نوٹ کے کچھ اصول ہیں جن میں سب سے پہلا اصول اسے کوئی بھی انسان ہاتھ لگائے نوٹ اسی کا ہوجاتا ہے اور اسے شینیگھامی یعنی نوٹ کا اصل مالک ڈیتھ گاڈ بھی نظر آنے لگتا اور ساتھ ساتھ رہتا ہے …
ڈیتھ نوٹ کے ٹوٹل 24 رولز ہیں ہر رول کے اندر چند مزید رولز ہیں … پہلے دو رولز تو آپکو بتادیے چند دیگر رولز کا ذکر کروں گی …
☆ کسی کو مارنے کے لیے اسکا اصل نام ڈیتھ نوٹ میں لکھنا ضروری ہے نک لکھنے سے کوئی نہیں مرے گا نام لکھتے وقت اس انسان کا چہرہ دماغ میں ہونا ضروری ہے.
☆ نام لکھنے کے 40 سیکنڈز کے بعد اگر مرنے کی وجہ لکھ دی تو اسی وجہ سے مرے گا ورنہ سمپل نام لکھ دیا کسی کا تو وہ ہارٹ اٹیک سے مرے گا .
☆ ڈیتھ نوٹ میں نام لکھنے کے بعد 6 منتس 40 سیکنڈ کے بعد اس انسان کی موت واقع ہوجائے گی .
☆ ایک بار ڈیتھ نوٹ کو انسان کے چھونے کے بعد وہ انسانوں کی پراپرٹی بن جائے گا …
☆ ڈیتھ نوٹ نوٹ استعمال کرنے والا انسان نہ جنت میں جائے گا نہ دوزخ میں .
☆ ڈیتھ گاڈ کے پاس ایسی آنکھیں ہیں جن سے وہ کسی انسان کو دیکھ کر اسکی باقی ماندہ زندگی نام اور شجرہ جان جاتا ہے جبکہ جو انسان نوٹ استعمال کرتا ہے اسے یہ سب جاننے کے لیے تگ و دو کرنی پڑتی ہے اسکا ایک حل ہے ڈیتھ گاڈ کو اپنی آدھی زندگی دے کر اس سے وہ آنکھیں لے لی جائیں …
اب جب ڈیتھ نوٹ لائتو کو ملتا ہے تو وہ اچانک اپنے سامنے ریوک کو بھی دیکھتا ہے کچھ دن ریوک لائتو کے ساتھ رہ کر کہتا ہے …
” The human world is a boring place with boring people doing boring things ”
لائتو جو ایک جینئس ٹاپر اور خاموش طبع لڑکا ہے مگر اس کے اندر کچھ ایسا ہے جو بعد میں کھل کے سامنے آتا ہے … لائتو کو لگتا ہے وہ ڈیتھ نوٹ استعمال کرکے دنیا کو کرمنلز سے پاک کرکے ایک اچھی دنیا بناسکتا ہے …. اور وہ سوچتا ہے … کہ
This world is rotten and those who are making it rot deserve to die. Someone has to do it, so why not me? Even if it means sacrificing my own mind and soul, it’s worth it. Because the world… can’t go on like this. I wonder… what if someone else had picked up this notebook? Is there anyone out there other than me who’d be willing to eliminate the vermin from the world? If I don’t do it, then who will? That’s just it: there’s no one, but I can do it. In fact, I’m the only one who can. I’ll do it. Using the death note, I’ll change the world.
Light Yagami
اور وہ نام بدل کر کیرا کے نام سے کرمنلز کو مارنا شروع کرتا ہے اور خود کو خدا سمجھنے لگتا ہے … جوں جوں لوگ مرتے ہیں خاص کر وہ بھی سب کے سب ہارٹ اٹیک سے تو یہ بات سیکریٹ ایجنسیز کی نظر میں آجاتی ہے یہاں پولیس چیف انویسٹیگیشن شروع کردیتا ہے کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلتا … یہ پولیس والا چیف ینگامی دراصل لائتو ینگامی کا باپ ہوتا ہے یہ دیکھنا بہت انٹرسٹنگ ہوتا ہے کہ کرمنل اپنے گھر میں موجود ہے اور چیف اسے جگہ جگہ ڈھونڈتا پھر رہا ہے …
جب یہ سب پولیس سے نہ ہوسکا تو ایف بی آئی انوالو ہوجاتی ہے اور اپنا جاپانی سیکریٹ ایجنٹ اور اس سیزن کا میرا موسٹ فیورٹ کیریکٹر ایل ( L ) بھیجتی ہے ایل جسے اپنے مینیجر وتاری جسکے ساتھ ایل کی ایک الگ کہانی ہے کے علاوہ کسی نے نہیں دیکھا ہوتا کام کرنا شروع کردیتا ہے …
لیکن پھر بھی لائتو ہاتھ نہیں آتا تب ایل نئے نام ریوزکی سے میدان میں اتا ہے اور یہاں ایل کو دیکھ کر اپ چونک جاتے ہیں اس قدر سادہ بچکانہ حرکتیں کرتا مگر سوپر ٹیلنٹڈ اور اتنا ہوشیار ایجنٹ ایسا کیسے ہوسکتا ہے شاید ایسے ہی سادہ دکھنے والے لوگ سمارٹ شارپ اور ٹیلنٹڈ ہوتے ہیں …. یہاں ایل اور لائتو کی ملاقات کا سین میرا اس سیزنز کے فیورٹ سینز میں شمار ہوتا ہے سانس رک جاتی ہے کہ کہیں ایل پہچانا نا جائے مگر وہ ہوتا ہے جو اپ سوص بھی نہیں سکتے … دونوں کیسے مائنڈ گیمز کھیلتے ہیں دیکھنے کے قابل ہے … لائتو سے پہلے ایل کا مشکل کیسز میں کامیاب ہونے کا ایک ریکارڈ ہے …
بقول ایل کے ….
“It’s not a sense of justice. Figuring out difficult cases is my hobby. If you measured good and evil deeds by current laws, I would be responsible for many crimes. The same way you all like to solve mysteries and riddles, or clear video games more quickly. For me too, it’s simply prolonging something I enjoy doing. That’s why I only take on cases that pique my interest. It’s not justice at all. And if it means being able to clear a case, I don’t play fair, I’m a dishonest, cheating human being who hates losing.
L Lawliet
“Kira is childish and he hates losing… I’m also childish and hate to lose. That’s how I know.
L Lawliet
چوہے بلی کا یہ کھیل آخری ایپی تک آپکو اپنے ساتھ باندھ کے رکھتا ہے کیونکہ دونوں مخالفین کسی صورت ہار ماننے کے لیے تیار نہیں …. لائتو ایل کو مارنے کی کوشش کرتا رہتا ہے پر اسے ایل کا اصل نام معلوم نہیں ہوتا جو کہ کسی کو مارنے کے لیے ڈیتھ نوٹ کا اصول ہے …
سیزن کی 25تھ ایپی اور دیگر کچھ ایپیز آپکو بہت زیادہ دکھی کرجاتی ہیں … کیوں ! اسکا جواب دیکھ کر تلاش کیجئے گا ….
کیکریکٹر ڈیولپمنٹ دیکھنے کے قابل ہے … لائتو ایک اچھے انسان سے برے انسان کی طرف کیسے جاتا ہے برے انسانوں کےبعد اچھے انسانوں ایجنٹ رے پیمبر اسکی وائف ، میسا حتی کے اپنے قابل فخر باپ کو بھی مارنے سے نہیں چونکتا …
اور اپ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں پاور ملتے کیا انسان ایسا ہوجاتا ہے !
پاور ملتے لائتو ایسا بنا یا اصل میں وہ ایسا ہی تھا !
قانون ، انصاف اور انسانوں کے رویوں کی فلاسفی کو شایدہی کوئی اور سیریز یا فلم اتنے اچھے سے ڈسکرائب کرسکے جتنے اچھے سے یہاں کیا گیا ہے …
تو یہ سیریز دیکھئے کہ لائتو کے ساتھ کیا ہوتا ہے کیا ایل اسے پکڑ پاتا ہے !
بیشک لائتو ایک مضبوط کردار ہے سیزن کا مگر ایل کی بات ہی الگ ہے اس جیسے ایجنٹ جنکے سوچنے کا طریقہ ایسا ہے جو انکو کرمنل تک فورا” پہنچا دے جو چھوٹی سے چھوٹی حرکت پر بھی نظر رکھے ہوئے ہوں آپکو کہیں نظر نہیں آئیں گے…. بہت سارے دیگر کردار ہیں سب اپنی اپنی جگہ پر فٹ بیٹھتے ہیں وتاری ایجنٹ ایم اور این ایجنٹ نیئر اور موسادا چیف ینگامی ، نیومی سب دیکھنے لائق ہیں …..
اختتام کے لیے بس اتنا کہوں گی کہ اختتام دل چیر کے رکھ دینے والا ہے ….
اسکے شروع میں پلے ہونے والا سونگ جیپنیز میں ہونے کی وجہ سے سمجھ نہیں آتا پر سننے میں مزہ دیتا ہے …
آخر میں جاپانیوں کے اس شاہکار سیریز جسکی 37 ایپیز ہیں ہر ایپی 20/22 منٹس کی ہے کا شینیگھامی ریوک جسکی پسندیدہ غذا زمینی سیب ہے کے ڈائیلاگ سے اختتام کرنا چاہوںگی جو انسانوں کے درمیان دیکھی گئی جنگ کے بعد کہتا پایا جاتا ہے …..
Humans are so interesting
اس قدر انٹرسٹنگ سیریز کو یقینا ” اپ ضرور دیکھیں گے ….
شکریہ