لکھ یار
Egotism – خود پسندی
بنجارا پن
خود پسندی ایک بہت بڑی روحانی بیماری ہے۔ اس کا شکار انسان اپنے آپکو ہمیشہ صحیح اور دوسروں کو غلط سمجھتا ہے۔ اسے اپنے آپ میں سو خوبیاں اور دوسروں میں سو برائیاں نظر آتی ہیں اس لئے وہ نہ رشتے احسن طریقے سے نبھا سکتا ہے نہ خوش رہ سکتا ہے۔ اسکا زیادہ تر وقت عیب جوئ اور خود ستائش میں گزرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چونکہ وہ اپنے آپ کو بہتر اور برتر جانتا ہے اسلئے دوسروں کو حقیر سمجھتا ہے۔ ایسا شخص عام طور پر جارح ہوتا ہے کیونکہ وہ جارحیت میں اپنے آپکو حق بجانب سمجھتا ہے۔ یہی بیماری ابلیس کو بھی تھی جس کی وجہ سے وہ راندۂ درگاہ ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللّه .