فلموں پر تبصرے

Locke & Key… Review by Nimra Qureshi

نمرہ قریشی

_Sunday_Special

LOCKE & KEY
Drama / Fantasy / Horror
Imdb : 7.7
7 : 2 : 2020

_P_A

لوک & کی …

جادوئی چابیاں اور ان سے کھلنے والے سپیشل تالے … سننے میں تو کافی انٹرسٹنگ بات ہے مگر دیکھنے میں اس سے زیادہ مزیدار لگتا ہے یہ ٹاپک…
مسٹر رینڈل لوک جنکے اپنے ہی سٹوڈنٹ کے ہاتھوں مرڈر کے بعد انکی بیوی اپنے تین بچوں کے ساتھ اپنے شوہر کے خاندانی گھر کیی ہاوس جو میتھسن میں واقع ہے رہنے آتی ہے اس گھر کی تاریخ کچھ اچھی نہیں میتھسن میں رہنے والے لوگ اسے گھوسٹ ہاوس یا ہارر ہاوس بھی سمجھتے ہیں … صدیوں کی داستان لیے یہ گھر جادوئی چابیوں سے بھرا ہوا ہے ….
یہ چابیاں ایسی جگہوں پر چھپائی گئیں ہیں جو کسی عام انسان کو ملنا ممکن نہیں ، یہ سرگوشیاں کرتی ہیں مگر سنائی صرف اور صرف لوک فیملی کو ہی دیتی ہیں … ان چابیوں کو ان سے کوئی چھین نہیں سکتا جب تک یہ کسی کو خود نہ دیں …
سب سے پہلے یہ چابیاں خاندان کے سب سے چھوٹے بچے مگر بیحد سمارٹ بوڈی لوک کو ملتی ہیں جو بعد میں اپنے بڑے بہن بھائی کنزی اور ٹائلر لوک کو رازداں بناتا ہے …

یہ صدیوں پرانی اور الگ طرح سے بنائی گئی چابیاں کچھ اس طرح کی ہیں ؛
دماغ کی چابی : Head Ya Brain Key
اسکے ذریعے کسی کے بھی دماغ میں گھسا جاسکتا ہے اور کسی کے دماغ میں گھسنا ایسا ہے جیسے اس شخص کی بسائی ہوئی ایک الگ دنیا جو بحرحال سیزن میں ہی جان سکتے ہیں کہ کسی نے اپنے دماغ میں شعور اور لاشعور میں کیا کیا چھپا رکھا ہوا ہوتا ہے …

کہیں بھی جانے والی چابی : Anywhere Key
اس چابی کو اپ کسی بھی دروازے میں لگا کر کوئی بھی شہر جگہ سوچیں یہ چابی آپکو وہیں پہنچا دے گی .

بھوت بنانے والی چابی : Ghost Key
یہ کافی انٹرسٹنگ چابی لگی اور ان تمام چابیوں میں سے میری فیورٹ چابی رہی … یہ کی ہاوس کے ایک خاص دروازے میں لگا کر اسکے اندر جانے سے آپکو چمکتا ہوا اور اڑتا ہوا بھوت بنادیتی ہے جسکے ذریعے اپ آسمانوں کی سیر بھی کرسکتے ہیں لوک قبرستان کے مرے ہوئے لوگوں سے مل سکتے ہیں اسکی ایک خاص بات یہ ہے کہ بھوت بن جانے کے بعد اپ کسی کو بھی دکھائی نہیں دیتے .

ان چابیوں کے علاوہ ایکو کیی ( بازگشت والی چابی ) ،چہرہ بدلنے والی چابی ، کسی کو اپنے کنٹرول میں کرنے والی چابی اور ایک الماری کی چابی جو ہر ٹوٹی چیز جوڑ دیتی ہے ، شیشے والی چابی مرر کیی، ایک آگ لگانے والی چابی ، آئیڈنٹیٹی کیی ، خاندانی درخت والی چابی ، شیڈو کیی اور ان سب چابیوں کی ماسٹر کیی Omega Key جسکا ایک الگ راز ہے یہ چابی اس گھر میں خفیہ مقام پر موجود ہے اور ایک خاص مقام کے دروازے کے لیے بنائی گئی ہے …

تو لوک فیملی کے بچوں کو ملی یہ چابیاں ان پہ اپنے باپ کی پچھلی زندگی کے کھلتے ہوئے راز انکو حیران پہ حیران کیے جارہے تھے کہ ان پر کنویں والی ایک پراسرار لیڈی آن منڈلاتی ہے جو ساری چابیاں ان سے چھین لینا چاہتی ہے اس لیڈی کا تعلق اس خاندان سے بہت گہرا معلوم ہوتا ہے …
تو لوک فیملی چابیوں کی اس لیڈی سے کیسے حفاظت کرتی ہے ، حفاظت کرتی بھی ہے یا نہیں جاننے کے لیے سیزن دیکھئے …

کہانی کافی دلچسپ ہے مگر کچھ چیزیں ہیں جو اس سیزن کو کم ریٹ کرنے پر مجبور کرتی ہیں … اور وہ ہے فیملی کے ساتھ ہوئے حادثات پر فلمائی ہوئی کہانی ، نیٹفلکس پر اگر دیکھیں تو ایسے فیملی اشوز پر سیزنز بڑھتے جارہے ہیں پہلے ہل ہاوس ، امبریلا اکیڈمی ، اور اب اکتوبر فیکشن اور اس سے بڑی بات یہ کیی ہاوس انہیں سیزنز کے گھروں کا ہی لک پیش کر رہا ہے …
بحرحال ، اگر اپ ان دو باتوں کو اگنور کریں تو یہ سیزن انجوائے کرسکتے ہیں کیونکہ سیزن میں کافی اچھے ٹوئسٹ موجود ہیں جو کہانی کے ساتھ جوڑے رکھتے ہیں …

کیانو ریوس کا لک دیتے ہوئے مسٹر رینڈل لوک انکی مسسز نینا ، کنزی ، بوڈی ، ٹائلر ، گیب ، سکاٹ سب نے اچھی اداکاری کی ہے … جو دیکھی جاسکتی ہے .
آخر میں کہنا چاہونگی …. 👇
Aloha 😉

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button