MANHUNT UNABOMBER ( 2017 ) Discovery & Netflix mini series
نمرہ قریشی
MANHUNT UNABOMBER ( 2017 )
Discovery & Netflix mini series
IMDB : 8.1
Epiess : 8
سپائلر الرٹ 🚫
میں اس سیریز کو انسانوں کے رویے کا فلسفہ سمجھنے والی سیریز کہوں گی … اور برلیئنٹ کرمنل انویسٹیگیشن اور برلیئنٹ ڈٹیکٹو ورک سیریز بھی کہوں گی اور اسی وجہ سے پوری کوشش کی ہے اس کا تعارف پیش کرنے کی مگر ہمیشہ کی طرح یہ بھی کم لگ رہا ہے اسکے باوجود یہ ریویو محفوظ رکھنے کے بجائے میں اپ لوگوں کے سامنے پیش کرنے جا رہی ہوں …
ایک حقیقی واقعے پر مبنی یہ منی سیریز جسکا سیریز دیکھتے شروع میں علم نہیں تھا دو ایپیز جیسے تیسے ختم کیں کہ انٹرسٹ ڈیولپ نہیں ہوپارہا تھا لیکن پھر 4/5/6 ایپیز نے ایسا جکڑا کہ باقی کی تمام ایپیز ایک رات میں ختم کرڈالیں …
اس سیریز کو میں ڈیتھ نوٹ کے بعد دیکھی گئی اپنی بیسٹ اور ماسٹر پیس کرمنل سیریز میں گردانتی ہوں … دیکھنے والے اور جنہوں نے یہ سیریز دیکھی ہے وہ میری بات کی تائید ضرور کریں گے …
سیریز میں کرمنل کے بارے میں معلومات بلکل درست ہے جسکے لیے اپ چاہیں تو Ted Kaczynski لکھ کر وکیپیڈیا سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں …
کرمنل :
سیریز میں 1995/1997 ان دونوں سالوں کے واقعات پر فوکس کیا گیا ہے … کیونکہ یہ کرمنل کو پکڑنے کے لیے کی گئی انویسٹیگیشن کے سال تھے جبکہ کرمنل کئیں سالوں سے اپنے نشانے پر رکھے ہوئے لوگوں کو بومب پارسل کرتا پارسل کھولتے ہی وہ بومب پھٹ جاتا اور اس طرح کرمنل کے ہاتھوں تین لوگ مارے گئے اور 23 شدید زخمی ہوئے … اس وقت جدید ٹیکنالوجی نہ ہونے کی وجہ سے کرمنل نے کئیں سالوں سے ایف بی آئی کے ناک میں دم کیا ہوا تھا جسکی وجہ سے ایف بی آئی نے اسے یونابومبر کا نام دیا …….. کرمنل کی ایک مانگ تھی کہ اسکا 56 صفحات پر مبنی منشور ( manifesto ) اخبار میں چھاپ کر عوام تک پہنچایا جائے ورنہ وہ ایسے ہی لوگوں کو بومب بھیجتا رہے گا کرمنل کا ماننا تھا جدید ٹیکنالوجی نے انسان کو اپنا غلام بنایا ہوا ہے انسان کو مشینوں نے اپنے جال میں جکڑا ہوا ہے یہ 56 صفحات کا منشور کرمنل کی سوچ کو سامنے رکھتا ہے ….. اس منشور کی کیا کہانی ہے تو یہ اپ سیریز میں جانیے گا ….
کرمنل پروفائلر :
ایف بی آئی یونابومبر کو پکڑنے کے لیے ایک ایجنٹ جیمز فٹزجیرالڈ کو منتخب کرتی ہے جو نیا نیا اس فیلڈ میں آیا ہے جیمز کے کام کرنے کا انداز بڑا مختلف ہے اور اسکا کام ایک ایسے کرمنل کو ڈھونڈنا ہے جسے اج تک کسی نے دیکھا نہیں اسکا ایک سکیچ ہے وہ بھی کتنی حد تک درست ہے اسکا علم بھی نہیں غرضیکہ کرمنل کے بارے میں کوئی انفارمیشن نہیں ہے مگر فٹز اپنی مہارت زبانوں کی جانکاری اور کرمنل کے لکھے ہوئے منشور اسکی لکھنے کے انداز سے اسکی تہہ تک پہنچ جاتا ہے وہ اس کے بارے میں اتنی انویسٹیگیشن کرتا ہے کہ فٹز کہنے پر مجبور ہوجاتا ہے ” میں اس کرمنل کو اتنا جانتا ہوں جتنا میں خود کو جانتا ہوں ” …. فٹز کی لگن فٹز کا اپنے کام کو اور اس کرمنل کو لیکر سر پر سوار جنون اسے ارد گرد کے تمام لوگوں سے یکسر الگ کردیتا ہے … لیکن ہوتا کیا ہے ایف بی آئی ٹھوس ثبوت مانگتی ہے فٹز سے اسکے لگائے ہوئے اندازے ( جو کہ مکمل درست ہوتے ہیں ) کے بجائے کرمنل کا نام پتہ اور تصویر مانگتی ہے …. فٹز کر دکھاتا ہے یونابومبر تک پہنچ جاتا ہے اور یہ تمام صورتحال ہی اس سیریز کی جان ہے …
لیکن یہاں فٹز کے ساتھ بھی وہی ہوتا ہے جو یونابومبر کو کرمنل بننے پر مجبور کرتا ہے اور وہ ہے ” رویہ ” فٹز کو بھی ایف بی آئی سینئر آفیسرز جس طرح دھوکہ دیتے ہیں وہ چیز اسے یونابومبر سے جوڑتی ہے …
اور یہی دو مضبوط کردار ہیں اس سیریز کے .
رویہ :
یہاں اپ سوچ رہے ہونگے کہ یہ عام کہانی ہے جہاں کرمنل لوگوں کے رویے سے نالاں ہوکر کرمنل بنا … یہ بات درست بھی ہے لیکن یہ کوئی عام انسان نہیں تھا … وہ کیا تھا اسکے لیے اسکی پروفائل سے کچھ ضروری باتیں یہاں لکھ رہی ہوں جو کہ اصل ہے اور اصلی واقعے سے ہی لی گئی ہیں نام اور تمام ڈیٹیل سمیت ….
یونابومبر ، تھیوڈر کیزینکسی :
ٹیڈ کیزینکسی
1942 میں شکاگو میں پیدا ہوا
ایج 53
آئی کیو لیول : 167
16 سال کی عمر میں ہارورڈ کی مکمل اسکالرشپ حاصل کی تھی …
پی ایچ ڈی ان میتھامیٹک مشیگن یونیورسٹی
یہ سب جاننے کے بعد سب سے پہلا خیال جو ذہن میں اتا ہے وہ یہ کہ آخر اتنا ہائی ایجوکیٹڈ انسان کرمنل کیوں بنا لوگوں سے جدید شہروں سے دور جنگل میں ایک چھوٹی سی کیبن جہاں ٹیکنالوجی نام کی کوئی چیز نہیں تھی میں کیوں رہ رہا تھا … تو یہاں بات آتی ہے رویے کی جسکے باعث اسکی پچھلی زندگی اچھی نہیں گزری اس قدر ذہین سٹوڈنٹ کے ساتھ ہارورڈ جیسی یونیورسٹی میں کیا ہوا تھا !!!
اسکی لائف بدلنے کے پیچھے کن رویوں کا ہاتھ تھا ؟
اسکی زندگی میں کیسے کیسے حادثے رونما ہوئے تھے کہ وہ سب سے بد دل ہوگیا ….
وہ اپنی روداد ایک خط کے ذریعے اپنے بھائی کو لکھتا ہے اور اسی روداد کی وجہ سے اس سیریز کو رویے کی فلسفیانہ سیریز بناتا ہے وہ روداد کیا تھی ….
جاننے کے لیے سیریز دیکھئے …
ہینیبل کے بعد یہ ایک ایسی کرمنل سیریز ہے جہاں مجھے کرمنل اور انویسٹیگیٹر کا آپس میں ایک کنیکشن سا لگا اور یہ کنیکشن آپکو ڈیپلی ٹچ کرتا ہے اندر تک محسوس ہوتا ہے …
بات کچھ اداکاری کی کروں تو مجھے ٹیڈ کیزینکسی کا رول پلے کرتا Paul Bettany اپنے کردار میں ڈوب کر اداکاری کرتا نظر آیا جبکہ Sam Worthington بھی اداکاری میں پیچھے نہیں تھا لیکن پال بیٹنی کی بات ہی الگ تھی اس کی اداکاری ٹیڈ سے ہمدردی کرنے پر مجبور کرتی ہے ….
اختتام میں دل پر ایک بوجھ سا طاری ہوجاتا ہے اور اختتام نے مجھے چند سوال دہرانے پر مجبور کیا ہوسکتا ہے اپ لوگوں کے پاس اس اسکے جوابات موجود ہوں …..
جب کوئی کرمنل بنتا ہے تو اسکی سزا پہلے سے ہی واجب اور منتخب ہوتی ہے !!!
لیکن ان لوگوں کا کیا جو اسے کرمنل بناتے ہیں قانون اپنے ہاتھ میں لینےکے لیے اکساتے ہیں ؟
انکے لیے کوئی سزا منتخب کیوں نہیں کی گئی!
جبکہ سب سے زیادہ سزا کے حقدار وہی لوگ ہیں جنکے رویے کسی کو کرمنل بننے پر مجبور کرتے ہیں …
ہوسکتا ہے ٹیڈ سائیکوپیتھ تھا لیکن اسکے پیچھے بھی کہیں نہ کہیں ہمارے رویوں اور اسکی بچپن کی محرومیوں کا ہاتھ تھا …
ٹیڈ کزینکسی کی آخر میں خاموشی یہ سوال بار بار دہرانے پر مجبور کرتی ہے !