ڈراموں پر تبصرے

Marco Polo ( Kublai Khan ) Netflix Series

نمرہ قریشی

نوٹ : یہ سیریز تاریخی حوالوں سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ یہ مکمل اور حقیقی تاریخ ہے … میرے نزدیک کوئی سیریز یا فلم تاریخ سے متاثر تو ہوسکتی ہے مگر اصل تاریخ نہیں ہوسکتی .

Marco Polo ( Kublai Khan )
Imdb : 8.10
Netflix Series
2 Seasns
Epies : 10/10

گیارھویں صدی تاریخ کی وہ صدی ہے جس میں منگولوں کے خان آف خانز چنگیز خان کا باب کھلا اور اس صدی کا اختتام چنگیز خان کے دھڑا دھڑ حملوں، وحشت و بربریت کی وجہ سے بیشتر سلطنتوں کے لیے ایک سیاہ باب بن گیا، خاص کر مسلمانوں اور چینیوں کے لیے تو یہ بھیانک خواب ثابت ہوا ، تو جہاں چنگیز خان کی بربریت کے قصے عام ہیں وہیں اسکی دلیری بہادری کی بھی دنیا قائل ہے چنگیز خان کے بعد اسکی اولاد نے اس سلسلے کو برقرار رکھا … یوں تو چنگیز خان کے پانچ بیٹے تھے لیکن چنگیز خان کا سب سے لاڈلا اور چھوٹا بیٹا تولی خان کی اولاد نے اپنے دادا کا نام ، دہشت مرتبہ رہتی نسلوں تک قائم رکھنے اور اپنی منگول سلطنت کو بڑھانے کے لیے یہ حملے برقرار رکھے اور کامیاب ٹھہرے، تولی خان کے چھ بچے تھے لیکن سب سے زیادہ مقبولیت ہلاکو خان اور قبلائی خان کے حصے میں آئی …
قبلائی خان کی حکومت کا زمانہ بارہویں صدی کے اواخر میں تھا اور اس دوران اس نے چین پر پے در پے حملے کیے کہا جاتا ہے اسی دوران مشہور اطالوی سیاح جسکا تعلق وینس سے تھا مارکو پولو اپنے تاجر والد کے ساتھ پہلی بار چین کے سفر پر نکلا اور سترہ سال قبلائی کے زمانے میں چین میں مقیم رہا یہ سیزن بھی مارکوپولو کے اسی سفر پر بنایا گیا ہے بلکہ مارکوپولو کی کتاب سے ماخوذ ہے ( مارکوپولو کی کتاب کے بارے مشہور ہے کہ اسکی اوریجنل کاپی موجود نہیں ہے ) .
سو تاریخی واقعات سے ماخوذ اس سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ مارکوپولو کیسے اپنے پہلے سفر پر باپ کے جرم کی وجہ سے قبلائی خان کی قید میں پہنچ جاتا ہے جہاں قبلائی کو یہ لڑکا اپنے سچ بولنے کی عادت اور چیزوں کو بہت اچھے سے ڈسکرائب کرنے کی وجہ سے پسند آجاتا ہے اور قبلائی اسے اپنی دربار میں رکھ لیتا ہے اور اسے ماسٹر سیفو ( ہنڈرینڈ آئیز ) کے سپرد کردیتا ہے کہ اسے لڑنا اور تلوار بازی سکھائے ، بہت جلد مارکوپولو دربار میں اپنا مقام بنا لیتا ہے ….
مارکوپولو کے حوالے سے ایک اور بات بھی مشہور ہے کہ جب وہ قبلائی کی دربار میں تھا تب قبلائی نے چین پر بار بار حملے کیے اور مارکوپولو جنگ کی حکمت عملی میں اسکے ساتھ رہا ،
قبلائی کی دربار میں ہر مذہب سے لوگ پائے جاتے تھے اور بڑے بڑے عہدوں پر فائز تھے تو ایک اپر ایشیائی لڑکا احمد جسے قبلائی خان اپنا بیٹا سمجھتا تھا کی سازشیں یہ عام طور پر رچی جانے والی سازشیں نہیں بلکہ احمد وہ سانپ تھا جو انتظار کی لذت سے آشنا تھا وہ وقت کے انتظار میں تھا اور کرسی کی طاق میں کہ کب قبلائی سے کوئی غلطی ہو اور احمد اسکا فائدہ اٹھائے، بالآخر دوسرے سیزن میں احمد قبلائی خان کو ایس دلدل میں دھکیل دیتا ہے جس سے نکلنا ناممکن ہوجاتا ہے ،،
سو آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا …
اسکے علاوہ چینی چانسلر جا سداو ( یہ اپنی جھینگروں سے کھیلنے کی عادت کی وجہ سے کرکٹ چانسلر کے نام سے بھی مشہور تھا ) بھی ایک ٹکر کا ولن ثابت ہوا اور بڑے اعلی پائے کا ایکشن ماسٹر ( کنگ فوو ) بھی تھا لیکن پھر بھی ماسٹر سیفو جو ایک بلائنڈ مین تھا مگر اسکی حس اتنی تیز تھی کہ وہ اس وجہ سے ہنڈرڈ آئیز کے نام سے مشہور تھا ( جی بلکل سیی کے بابا ووس کی طرح ایکشن ماسٹر تھا ہنڈرڈ آئیز ) سے جا سداو جیت نہ سکا پہلے سیزن میں ہنڈرڈ آئیز اور چانسلر جا سداو کا کانٹے کا مقابلہ رہا اور خوب رونق لگی رہی … ہنڈرینڈ آئیز میرے نزدیک ایک سحر انگیز شخصیت رہی اس سیزن کی جسکے حصے میں بیحد جاندار ڈائیلاگز آئے …
قبلائی خان کا کردار نبھاتے بینڈکٹ وونگ نے اپنا کردار ادا کرنے میں بہت محنت کی ہے جو نظر آتی ہے اسکے علاوہ قبلائی کی بیوی لیڈی چاببی کا کردار بھی بہت مضبوط ہے دیگر فیمیل کرداروں میں بلو پرنسس آف بیوت کوکوچن ، جا سداو کی بہن میی لین ، اور لوٹس ، ختولین کا کردار بھی اچھا رہا ہے ،
لیڈ رول میں ایک اٹیلین ایکٹر لورینزو ماسٹر پولو ہے مگر مجھے سب سے زیادہ جو کردار اچھے لگے وہ ہنڈرڈ آئیز اور جا سداو کے تھے دونوں کا سکرین پر آنے کا انتظار رہتا ، ماسٹر پولو اور ماسٹر سیفو کی کیمسٹری کافی اچھی رہی ، اسکے علاوہ مصری اداکار یوسف کا کردار بھی قابل داد ہے …
دیگر قابل ذکر کرداروں میں قبلائی کے کزن کائیدو خان ، انکل نیان خان اور قبلائی کا بیٹا جینگم اور ایک سیاہ فام بیٹا بیامبا ہیں ،
اس سیریز کو میں شاہکار تو نہیں کہوں گی مگر اتنا ضرور کہوں گی کہ یہ دیکھنے کے قابل ہے اس سیریز میں فلمائے گئے کچھ واقعات کو تاریخ کے پنوں میں ڈھونڈیئے گا تو بیحد دلچسپ معلومات ملے گی جیسے اس سیریز کے پہلے سیزن کی چھٹی ایپیسوڈ حشاشیئن کے نام سے ہے اور میری سب سے فیورٹ ایپی بھی رہی کہ قبلائی پر تین حشاشیئن حملہ کرتے ہیں انکے زہر آلود تیر سے قبلائی موت کے منہ میں جاپہنچتا ہے ، پتہ کرنے پر پتہ چلتا ہے ایرانی حسن بن صباح کے ان حشاشیئن کو تو ہلاکو خان نے ختم کردیا تھا تو یہ کہاں سے پیدا ہوگئے ،تب ماسٹر پولو کو اپنے چین اور منگولیا کی طرف پہلے سفر کے دوران کی کچھ باتیں یاد آتی ہیں اور وہ قبلائی کےسیاہ فام بیٹے بیامبا کے ساتھ حشاشیئن کو ڈھونڈنے نکل پڑتا ہے … سفر پر نکلنے سے پہلے ہنڈرینڈ آئیز ماسٹر پولو کو کہتا ہے تمہیں انہیں ڈھونڈنا نہیں پڑے گا بلکہ وہ تمہیں ڈھونڈ لیں گے اور پھر بیحد پراسرار طریقے سے حشاشیئن کے ایک بزرگ سے ماسٹر پولو کی ملاقات ہوتی ہے ،
اس سیریز کی ایک خاص بات اسکے بیحد جاندار ڈائلاگز اور جاندار ایکشن بھی ہے اور منگولوں کا کلچرل میوزک جسے بہت جگہوں پر بیک گراونڈ میوزک کے طور پر استعمال کیا گیا ہے سینز میں جان ڈال دیتا ہے ، مجھے ہسٹری موویز سیزنز میں انکا بیک گراونڈ میوزک کافی پسند آتا ہے مگر منگول کلچرل میوزک اور اسکے ساتھ منگولین زبان میں گاتے منگولوں کی تو کیا ہی بات ہے …
اس سیریز کے شروعات کا میوزک بھی کانوں کو بہت بھلا معلوم ہوتا ہے …
سیریز قازقستان اور اٹلی ، ہنگری ، سلواکیہ میں فلمائی گئی ہے … تو بہترین لوکیشنز اپ خود امیجن کرسکتے ہیں … اسکے علاوہ پنووڈ اسکندر سٹوڈیو ملائیشیا میں بھی اسکی شوٹنگ ہوئی ہے .

تو منگول چین جنگ ، قراقرم ، سلک روڈ کی لڑائی ، چینی بغاوت اور خونریزی ، منگولوں کی دہشت ، اور ماسٹر مارکوپولو کا منگولوں کی قید میں رہنے سے لیکر ماسٹر پولو کے اس سفر کے دوران ہونے والے طرح طرح کے واقعات سے بھری ایک اچھی سیریز ہے … جو دیکھی جاسکتی ہے .
شکریہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button